Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی، لائینز ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مارکاروائیوں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لانڈھی، لائینز ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مارکاروائیوں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/25/2016
لانڈھی، لائینز ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مارکاروائیوں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ سیاسی کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور ان کی گرفتاریاں اب ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہیں، ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
یہ کیسا کراچی آپریشن ہے کہ صرف سیاسی مخالفت میں ایم کیوایم کے سیاسی اور جمہوری حقوق پامال کئے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹ
چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرایاجائے ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔25،مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی ، لائینز ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ سیاسی کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور ان کی گرفتاریاں اب ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے لانڈھی ٹاؤن یوسی 16کے کارکنان عثمان ، محمد دانش ، لائینز ایریا ٹاؤن کی کمیٹی کے رکن یامین ، اورنگی ٹاؤن یوسی 19کے آرگنائزر شاہنواز اور یوسی 19کے کارکنان ماجد ، جہانگیر جبکہ اورنگی ٹاؤن یوسی 17کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد صابر کو ان کی رہائشگاہوں سے گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 2013ء سے شروع ہونے والے کراچی آپریشن کے دوران رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے کارکنان، ذمہ داران اور منتخب نمائندوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے ، توجہ طلب بات یہ ہے کہ ایم کیوایم کو شہر کے امن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دینے اور چھاپے و گرفتاریوں کے باوجود آج بھی شہر اور اسکے عوام امن و امان سے کوسوں دور ہیں اور امن و امان ان کیلئے خواب بن کر رہ گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ کیسا کراچی آپریشن ہے کہ صرف سیاسی مخالفت میں ایم کیوایم کے سیاسی اور جمہوری حقوق پامال کئے جارہے ہیں اور اختیارات اورریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیاجارہا ہے اگر کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے دعویدار اتنے ہی سچے ہیں تو اصل جرائم پیشہ اور دہشتگرد عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے معصوم و بے گناہ کارکنان جو گھروں پر سوئے ہوتے ہیں انہیں گرفتار کیوں کررہے ہیں ؟اور ان پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ کا استعمال کیوں کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی ، لائینر ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کے گھروں پر چھاپے مار کاراوئیوں اور گرفتاریوں کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل فی الفور بند کرایا جائے۔

4/19/2024 11:56:03 AM