Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا ہے اور دریا میں شامل ہونے والی گندگی کو کنارے لگاتے جاتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے اور ایم کیو ایم بھی ایک ایسی ہی تحریک ہے۔ محمد حسین


تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا ہے اور دریا میں شامل ہونے والی گندگی کو کنارے لگاتے جاتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے اور ایم کیو ایم بھی ایک ایسی ہی تحریک ہے۔ محمد حسین
 Posted on: 5/24/2016
تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا ہے اور دریا میں شامل ہونے والی گندگی کو کنارے لگاتے جاتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے اور ایم کیو ایم بھی ایک ایسی ہی تحریک ہے۔ محمد حسین
کل ہمارے آباؤاجداد پاکستان بنانے کی تحریک میں شامل تھے اور آج ہم ان کی والادیں پاکستان بچانے کی تحریک میں شامل ہیں،نامزد امیدوار میجر (ر) قمر عباس رضوی
جب بھی ایم کیو ایم کو موقع ملا ایم کیو ایم نے ڈیلیور کر کے دیکھایا، 6 مہینے میں شہر میں تعمیرانی اور متعدد پل بنائے گئے جوکہ کسی ایک شخص کا کارنامہ نہیں تھا بلک اس کے پیچھے قائد تحریک الطاف حسین کا ویژن تھا۔ عامر معین پیرزادہ
پی ایس 117 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت نفیس آباد E ایریا یوسی 19، پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 24؍ مئی 2016ء
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 117 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت نفیس آباد آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117 میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی، حق پرست اراکین اسمبلی عامر معین پیرزادہ، فیصل رفیق، سی ای سی کے ذمہ داران، ایم کیوایم پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان، علاقے کے معززین، خواتین سمیت بڑی تعداد میں حلقے کے عوام نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے کہا کہ تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا جاتا ہے اور دریا میں شامل ہونے والی گندگی کو کنارے لگاتے جاتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے اور ایم کیو ایم بھی ایک ایسی ہی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کارکنان پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے، انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، ان پر انسانیت سوز تشدد کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ آج بھی ثابت قدم ہے اور حق پرستی کی راہ پہ ڈٹے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں دن رات کام کرنے والے اور تمام تر ظلم و ستم برداشت کرنے والے کارکنان آج بھی قائد تحریک کے نظریہ پر قائم ہیں جس پر میں تمام کارکنان کو زبرست شاباش پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ تحریک وجود میں آئی تب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ذات پر طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن ماضی میں بھی حق پرست عوام نے ایسے پروپیگنڈوں کو سختی مستردکیا تھا اور آج بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی لیکن اس کے باوجود مہاجر قوم ہی کو کبھی غدار تو کبھی ’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر 2 جون کو ایم کیو ایم عوام کی عدالت سے سرخرو ہوئے گئی۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کہ وہ 02، جون کے روز بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر قائد تحریک کے نامزد کردہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر تمام باطل قوتوں یہ باور کردیں کہ یہ حلقہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی نے کہا کہ کل ہمارے آباؤاجداد پاکستان بنانے کی تحریک میں شامل تھے اور آج ہم ان کی والادیں پاکستان بچانے کی تحریک میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم ملک کی واحد جماعت ہے جس میں ٹکٹ کی بولیاں نہیں لگتی بلکہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی ٹکٹ دےئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے 7 ماہ ہونے کو آئے لیکن آج تک عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کیلئے اختیارات نہیں دےئے جارہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ نے کہا کہ جب بھی ایم کیو ایم کو موقع ملا ایم کیو ایم نے ڈیلیور کر کے دکھایا، 6 مہینے میں شہر میں تعمیراتی کام اور متعدد پل بنائے گئے جوکہ کسی ایک شخص کا کارنامہ نہیں تھا بلک اس کے پیچھے قائد تحریک الطاف حسین کا ویژن تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی طاغوتی قوتیں چاہتی ہیں کہ ایم کیو ایم الیکشن میں کامیاب نہ ہو لیکن انشاء اللہ 02، جون کو قائد تحریک کے نامزد امیدوار میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی کو عوام بھاری تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔


4/18/2024 9:41:43 PM