Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ کے لئے20ہزارمیں سے کراچی سے 8ہزارپولیس اہلکاربھرتی کرنے کے فیصلے کاحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہراکی جانب سے خیر مقدم


صوبہ سندھ کے لئے20ہزارمیں سے کراچی سے 8ہزارپولیس اہلکاربھرتی کرنے کے فیصلے کاحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہراکی جانب سے خیر مقدم
 Posted on: 5/24/2016
صوبہ سندھ کے لئے20ہزارمیں سے کراچی سے 8ہزارپولیس اہلکاربھرتی کرنے کے فیصلے کاحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہراکی جانب سے خیر مقدم 
ہزارملازمتوں کافیصلہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے خوش آئنداقدام ہے،کشورزہرا
کراچی میں پولیس اہلکاروں کوبھرتی کے لئے کراچی کاڈومیسائل ،پی آرسی کے ساتھ ساتھ ووٹرلسٹ میں نام کے اندراج کوبھی ضروری قراردیاجائے، کشور زہرا 
ووٹرلسٹ میں اندراج کے بغیرپولیس میں بھرتی کاعمل شروع ہواتویہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی، کشو ر زہرا 
کراچی:۔۔۔۔24؍مئی2016ء
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی کشورزہرانے ایپکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں صوبہ سندھ میں20ہزارمیں سے صرف کراچی کے لئے 8ہزارپولیس اہلکاربھرتی کرنے کے فیصلے کاخیر مقدم کیاہے اوراسے کراچی کے نوجوانوں کے لئے خوش آئنداقدام قراردیاہے۔ایک بیان میں کشورزہرانے کہاکہ یہ خبرخصوصی طورپرکراچی کے تعلیم یافتہ اورروزگارسے محروم نوجوانوں کے لئے کسی معجزے سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کے ساتھ ملازمتوں کے سلسلے میں مسلسل نا انصافی کی جاتی رہی ہے ضروری ہے کہ مقامی افرادکی بھرتی کے عمل میں شفافیت کونظراندازنہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ 8ہزارپولیس اہلکاروں کی بھرتی سے قبل صرف کراچی کاڈومیسائل ،پی آرسی کے ساتھ ساتھ ووٹرلسٹ میں نام کے اندراج کوبھی ضروری قراردیاجائے تاکہ کراچی کے عوام کے ساتھ انصاف ہوتانظرآئے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی ڈومیسائل اورپی آرسی سرٹیفکیٹ مینول طریقے سے بنائے جاتے ہیں جن کے جعلی وناقص ہونے کاقوی امکان موجودہے۔کشورزہرانے کہاکہ اگرووٹرلسٹ میں اندراج کے بغیرپولیس میں بھرتی کاعمل شروع ہواتویہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بعض اخبارات میں شائع ہونے والے پولیس بھرتی کے اشتہارات مبہم اندازمیں ہیں اورضروری معلومات کی کمی کے ساتھ شائع کئے جارہے ہیں جس سے ملازمت کے خواہشمندنوجوانوں کومایوسی کاسامناہے جس کانوٹس لیناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔کشورزہرانے مقتدرحلقوں پرزوردیاکہ وہ غیرجانبداری کوسامنے رکھتے ہوئے کراچی کے عوام کے لئے درست فیصلہ سازی کومثالی بنائیں کیونکہ صحیح فیصلے صوبہ سندھ کامستقبل سنوارسکتے ہیں۔

4/23/2024 4:14:30 AM