Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے لئے ناصرف آواز بلند کی بلکہ عملی جدوجہد بھی کرتی رہی ہے۔ انجینئر کاشف خان


ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے لئے ناصرف آواز بلند کی بلکہ عملی جدوجہد بھی کرتی رہی ہے۔ انجینئر کاشف خان
 Posted on: 5/23/2016
ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے لئے ناصرف آواز بلند کی بلکہ عملی جدوجہد بھی کرتی رہی ہے۔ انجینئر کاشف خان
پورٹ قاسم اتھارٹی میں ہونے والے ریفرنڈم کیلئے اٹھارہ رُکنی مرکزی الیکشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
پورٹ قاسم اتھارٹی میں CBA کے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کا بھرپور رابطہ مہم کا آغاز 
کراچی ۔۔۔ 23؍ مئی 2016ء
ایم کیو ایم لیبرڈویژن کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں CBA کے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں بھرپور رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ رابطہ مہم کا آغاز یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف پورٹ قاسم اتھارٹی کے یونین آفس میں جنرل وورکرز اجلاس سے کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم لیبرڈویژن کے جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان، مرکزی اراکین ایم کیو ایم لیبر ڈویژن حیدر زیدی، محمد کاشف، اسد میر خان، اراکین یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے عہداران حلال الدین جاوید، ظفر عباس اور بڑی تعداد میں محکمہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے محنت کشوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ انچارج ایم کیو ایم لیبرڈویژن انجینئر کاشف خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے لئے ناصرف آواز بلند کی بلکہ عملی جدوجہد بھی کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31، مئی کو ہونے والے ریفرنڈم میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے محنت کشوں کے اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے سبب ہم ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں ہونے والے ریفرنڈم کیلئے اٹھارہ رُکنی مرکزی الیکشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا اور ملازمین سے ان کے دیگر حل طلب مسائل بھی دریافت کئے تاکہ آنے والے دنوں میں ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رکن ایم کیو ایم لیبرڈویژن اسد میر خان نے نےِ پورٹ قاسم اتھارٹی کے محنت کشوں کو یونین کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے پرزور اپیل کی کہ 31مئی بروز منگل کو "سوخان "(بحری جہاز کا اسٹیرنگ) پر مہر ثبت کرکے حق پرستی کا ثبوت دیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ ہاتھوں میں دے کر ترقی و کامرانی حاصل کریں۔ اس موقع پر ملازمین پورٹ قاسم اتھارٹی نے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی اور مذکورہ ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لینے کا اعادہ کیا جبکہ ملازمین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ 

4/25/2024 2:27:51 AM