Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت


شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
 Posted on: 5/22/2016
شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شہر بھر میں جاری ہے جس کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ حق پرست اراکین اسمبلی
عوام کے کرب و پریشانی کا احساس کرتے ہوئے موسم گرما کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ کا سلسلہ فی الفور بلند کروایا جائے۔ حق پرست اراکین اسمبلی کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔ 22؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین اسمبلی نے شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹر ک انتظامیہ کی جانب سے اضافی بلنگ ، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کے عوام شدید کرب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے حالیہ شدید گرمی کے لہر کے دوران بجلی کی کم سے کم اور شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اس کے باوجود شیڈول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شہر بھر میں جاری ہے جس کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے عوام کو اضافی بلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جوکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب عوام کے الیکٹرک انتظامیہ کی من مانیاں جھیل رہے ہیں اور دوسری جانب عوام کو بجلی کی منصفانہ فراہمی بھی نہیں کی جارہی جس کے باعث آئے روز شہر کے کسی نہ کسی علاقے میں عوام کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج دکھائی دے رہے ہیں لیکن کے الیکٹر ک کی انتظامیہ اور حکومت وقت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام کے کرب و پریشانی کا احساس کرتے ہوئے موسم گرما کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ کا سلسلہ فی الفور بلند کروایا جائے اور کے الیکٹرک انتظامیہ کو موسم گرما میں بجلی کی تسلسل کے فراہمی کو یقینی بنانے کا پابند کیاجائے۔

4/25/2024 2:59:06 PM