Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ کراچی شعبہ فلاسفی کے سابق استاد، کئی سیاسی کتابوں کے مصنف اور علمی جدوجہد کے مالک پروفیسر حسن ظفر عارف کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر والہانہ استقبال


جامعہ کراچی شعبہ فلاسفی کے سابق استاد، کئی سیاسی کتابوں کے مصنف اور علمی جدوجہد کے مالک پروفیسر حسن ظفر عارف کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر والہانہ استقبال
 Posted on: 5/15/2016
جامعہ کراچی شعبہ فلاسفی کے سابق استاد، کئی سیاسی کتابوں کے مصنف اور علمی جدوجہد کے مالک پروفیسر حسن ظفر عارف کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر والہانہ استقبال 
جناب الطاف حسین نے پروفیسر حسن ظفر عارف کو ایم کیوایم میں شمولیت پر اپنی نشست سے کھڑے ہو سلام تحسین پیش کیا
ایم کیوایم کے کارکنان نے پروفیسر حسن ظفر عارف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، رابطہ کمیٹی نے گلدستہ پیش کیا
کراچی ۔۔۔15، مئی 2016ء
جامعہ کراچی شعبہ فلاسفی کے سابق استاد ، کئی سیاسی کتابوں کے مصنف اور علمی اور سیاسی جدوجہد کے مالک پروفیسر حسن ظفر عارف نے متحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان انہوں نے اتوار کے روز نائن زیرو پر منعقدہ پروقار اجتماع میں کیا جو ان کی شمولیت پر انہیں مبارکباد دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ پروفیسر حسن ظفر عارف کے ایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان سے قبل قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اجتماع کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور انہیں پروفیسر حسن ظفرعارف کی سیاسی ، سماجی اور علمی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرے استاد ہیں اور انہیں یہاں دیکھ کہ جامعہ کراچی کی یادیں تازہ ہوگئیں ہیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں اپنی نشست سے کھڑے ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے پر زبردست سلام تحسین پیش کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف جب نائن زیرو پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنان جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی جبکہ رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اور اراکین رابطہ کمیٹی نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ایم کیوایم میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی ۔اجتماع کے شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی ایم کیوایم میں شمولیت پر،پرجوش نعرے بازی کی اس موقع پر انہوں نے ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’ ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘’’اب آیا آیا مہاجر اب چھایا چھایا مہاجر اور دیگر نعرے لگائے جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف جامعہ کراچی شعبہ فلاسفی کے سابق استاد رہے ہیں ،84ء میں ضیاء الحق کی حکومت نے جامعہ کراچی سے انہیں برطرف کردیا تھا ، 86ء میں فوجی حکومت نے نظربند کردیا تھا، نظر بندی کے بعد وہ پیپلزپارٹی سے منسلک رہے ، 70کلفٹن میں بے نظیر کے ساتھ کام کیا ، بعد میں شہید بھٹو پارٹی میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن رہے ۔وہ مختلف سیاسی موضوعات پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں ، ان کی پوری زندگی علمی موضوعات اور سیاسی جدوجہد سے منسلک رہی ہے ۔







تصاویر

9/27/2016 10:28:34 PM