Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم سی ای سی کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کے والد سید محمد مظہر کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت


ایم کیوا یم سی ای سی کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کے والد سید محمد مظہر کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
 Posted on: 5/12/2016
ایم کیوا یم سی ای سی کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کے والد سید محمد مظہر کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ، حق پرست ارکان اسمبلی ، سی ای سی کے اراکین کارکنان اور مرحوم کے عزیز اوقارب نے شرکت کی 
مرحوم کو محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
کراچی:۔۔12؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل( سی ای سی )کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کے والد سید محمد مظہرکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔
علاوہ ازیں سید محمد مظہر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد سمن آباد بلاک نمبر 18فیدرل بی ایریا میں ادا کی گئی اور محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ، ایم کیو ایم سی کے اراکین، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے آرگنائزر و کارکنان اور مرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کا سوئم کا اجتماع مورخہ14مئی 2016بروز ہفتہ بعد نماز ظہر کا عصر جامع مسجد سمند آباد بلاک نمبر 18فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی ۔

12/5/2016 4:34:36 AM