Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ ایک سمندر ہے پوری قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ایک اشارے کی منتظر ہوتی ہے، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان


متحدہ قومی موومنٹ ایک سمندر ہے پوری قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ایک اشارے کی منتظر ہوتی ہے، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان
 Posted on: 5/13/2016
متحدہ قومی موومنٹ ایک سمندر ہے پوری قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ایک اشارے کی منتظر ہوتی ہے، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان 
2جون کو پی ایس 106اور 117کی نشست پر ہونیو الے ضمنی الیکشن میں حق پرست عوام ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان 
پورے ملک میں 22صوبے (ڈویژنل پروونسس) نہ بنائے گئے تو ان کے فنڈز صوبائی حکومتیں خرچ کرتی رہیں گی اور عوام اپنے جائز حقوق سے محروم رہیں گے، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان 
قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی صفوں سے عصبیت کرنے والے اہلکاروں کو نکالیں ، محفوظ یار خان
کراچی ۔۔۔13، اکتوبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محفوظ یار خان نے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس 106اور 117کی نشستوں پر 2جون 2016ء کو ہونیوا لے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک سمندر ہے، پوری قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ایک اشارے کی منتظر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس 106اور 117کے ضمنی انتخاب کے نتائج ثابت کردیں گے کہ ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کی اڑان کوکوئی سازش نہیں روک سکتی ہے اور وہ لوگ جو کمالوں اور جمالوں کے جال میں پھنس رہے ہیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ ضمیر فروشوں کو مہاجر قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد ضمیر فروشوں کا ٹولہ اگر یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ وہ کسی کے اشاروں پر کام کرکے مہاجروں کے دلوں میں گھر بنالیں گے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد ضمیر فروشوں کا ٹولہ وہ انڈا ہے جسے مرغی اپنی ہی چونچ سے توڑ دیتی ہے اور پانی بھی اس قسم کی گندگی کو باہر نکال پر پھینک دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج حقوق کی جدوجہد صوبائی اور ایڈمنسٹریٹو یونٹوں کے قیام کیلئے جاری ہے ، اگر پورے ملک میں 22صوبے (ڈویژنل پروونسس) نہ بنائے گئے تو ان کے فنڈز صوبائی حکومتیں خرچ کرتی رہیں گی اور عوام اپنے جائز حقوق سے محروم رہیں گے ، نوکریوں کے درازے ان پر بند رہیں گے ، انہیں پانی کا کوٹہ جاری نہیں کیاجائے گا اور وہ پانچ پانچ ہزار روپے کا ٹینکر خرید کو اپنی پیاس بھجانے پر مجبور رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی صفوں سے عصبیت کرنے والے اہلکاروں کو نکالیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار کے بھی عصبیت پر مشتمل عمل سے پاک افواج اور قانون نافذ کرنیو الے داروں کا وقار مجروح ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی ہیں ، پاک افواج ہمارا مان ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے سر کا تاج ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندہ کرتی ہے لہٰذا اس کو پہلے ہی پانی سے باہر پھینک دیاجائے ۔ محفوظ یار خان نے وزیراعظم پاکستان نوا زشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی وہ آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دلوائیں ۔

9/30/2016 3:16:15 PM