Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت


ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 9/11/2013
ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں کی بلا جواز گرفتاریوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت
پولیس حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’’اوپر‘‘ سے حکم آیا ہے کہ جس علاقے میں بھی قانون کی کوئی معمولی سی بھی خلاف ورزی ہوگی تو اس علاقے سے ایم کیوایم کے یونٹ انچارج کو گرفتار کرلیا جائے گا
حکومت سندھ قوم کو جواب دے کہ اس نے یہ فیصلہ آئین و قانون کی کس شق کے تحت کیا ہے؟
میں نے ہمیشہ صبر و تحمل کا درس دیا ہے اور میں آج بھی صبر و تحمل کا ہی درس دے رہا ہوں
میں آج سے عوام، کارکنان اور پارٹی کو درپیش مسائل کے حل کی تدبیر کرنے کا اختیار رابطہ کمیٹی کے اراکین اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہاتھ میں دیتا ہوں
لندن ۔۔۔ 11 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے پولیس کے ہاتھوں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے دیگرذمہ داروں کی بلاجواز گرفتاریوں اورایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹرآفس پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جب ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے اس غیرقانونی عمل اور بلاجواز گرفتاریوں پر پولیس حکام سے رابطہ کیاتوانہوں نے بتایاکہ ’’اوپر‘‘ سے حکم آیاہے کہ جس علاقے میں بھی قانون کی کوئی معمولی سی بھی خلاف ورزی ہوگی تواس علاقے سے کاایم کیوایم کے یونٹ انچارج کو گرفتارکرلیاجائے گا۔جناب الطا ف حسین نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ سے قوم کوجواب دے کہ اس نے یہ فیصلہ آئین وقانون کی کس شق کے تحت کیا ہے؟انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ صبروتحمل کادرس دیاہے اورمیں آج بھی صبروتحمل کاہی درس دے رہاہوں تاہم میں آج سے عوام ، کارکنان اورپارٹی کودرپیش مسائل کے حل کی تدبیر کرنے کااختیاررابطہ کمیٹی کے اراکین اورتنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہاتھ میں دیتاہوں۔ آج سے یہ لوگ تمام ترتنظیمی فیصلے کرنے میں مکمل طورپرآزادہیں اورمجھے امید ہے کہ یہ اپنے تمام ترفیصلے مکمل ایمانداری کے ساتھ تنظیمی نظم وضبط کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے۔ 

4/22/2024 11:58:57 PM