Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک دشمن قوتیں ہر دور میں قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرتی آئی ہیں اوران قوتوں کو ہردور میں شکست نصیب ہوئی ہے،حق پرست ارکان قومی اسمبلی


 Posted on: 9/7/2013 1
ملک دشمن قوتیں ہر دور میں قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرتی آئی ہیں اوران قوتوں کو ہردور میں شکست نصیب ہوئی ہے،حق پرست ارکان قومی اسمبلی
امریکی سفارتخانے کی جانب سے 19ہزار کنٹینرز کے چوری ہونے کے تردیدی بیان سے شرپسند عناصر کی شرپسندی بے نقاب ہوگئی۔
کراچی۔۔۔7ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں گزشتہ روز امریکی سفارتخانے کی جانب سے اسلحہ سے بھرے 19ہزار کنٹینرز کے چوری ہونے کے تردیدی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ہر دور میں قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرتی آئی ہیں لیکن ان قوتوں کو ہردور میں شکست نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست سینیٹر بابر خان غوری پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام اُن تمام الزامات کی کڑی ہے جو قائد تحریک اور ایم کیو ایم پر لگتے آئے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ہماری مدد فرمائی ہے اور دنیا نے دیکھا ہے کہ الزامات لگانے والے ہی شرمندہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے ،من گھڑت اوربے بنیاد الزامات جس میں سرفہرست جناح پور کا الزام شامل تھا مگر آج،19ہزار کنٹینرز کی گمشدگی اور اب مہاجر ری پبلک لبریشن آرمی کا شوشہ چھوڑنے والے ملکی سلامتی کے دشمن اور پاکستان کے اصل مجرم ہیں۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے کہا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے چند افراد ایم کیو ایم کے خلاف ہر منفی پرو پیگنڈے کو ہوا دینے میں پیش پیش نظر آتے ہیں اورایم کیو ایم کے خلاف کسی بھی خبر کی تصدیق کئے بغیر اس پر تبصرہ صادر فرمادیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سمیت انگنت مسائل سے دوچار ہے اب وقت آگیا ہے کہ شرپسند عنا صر پاکستان کی بقاء وسلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے کسی منفی بیان سے گریز کریں جو کسی محب وطن تنظیم کے قائد اور اس جماعت سے منسلک ہو۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب افتخا ر محمد چوہدری سے اپیل کی ہے کہ 19ہزار کنٹینر ز گمشدگی اور مہاجر آرمی جیسے شوشے کو چھوڑنے والے عناصر کو بے نقاب کریں اور قوم کو بتائیں کہ اس سازش کے پیچھے کونسے عوامل موجود ہیں۔



12/9/2016 3:19:37 PM