Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ الطاف حسین


وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/6/2013 1
وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ الطاف حسین
مسلح افواج آج بھی دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں بیش بہا جانی قربانیاں دے رہی ہیں
محب وطن عوام عہد کریں کہ وہ 6 ستمبر 1965ء کی طرح ملک کو بچانے کیلئے آئندہ بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ یوم دفاعِ پاکستان پر بیان
لندن :۔۔۔۔6ستمبر ، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے ان کی لازوال قربانیوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 6ستمبر1965ء کا دن پاکستان کی تاریخ کیلئے انتہائی اہم دن ہے جب مسلح افواج کے افسروں اور نوجوانوں نے وطن عزیز کیلئے قربانیاں دیکرپاکستان کی سرحدوں کادفاع کیااوروطن کی سا لمیت اور بقاء و سلامتی کو برقرار رکھا ۔مسلح افواج پاکستان کوملک دشمنوں سے بچانے کیلئے آج بھی دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں بیش بہاجانی قربانیاں دے رہی ہیں۔جناب الطاف حسین نے ملک کے دفاع کی خاطر شہید ہونیوالے مسلح افواج کے تمام جوانوں افسروں کوخراج عقیدت پیش کیااورشہداء کی مغفرت اوربلنددرجات کیلئے دعا کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کے دن محب وطن عوام عہد کریں کہ وہ 6ستمبر 1965ء کی طرح ملک کوبچانے کیلئے آئندہ بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

12/4/2016 12:12:09 AM