Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن سہیل ارشد کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
Posted on: 9/5/2013 1
سہیل ارشد شہید کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
سہیل ارشد شہید کو خاموش کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، منتخب نمائندوں اور دیگر کی شرکت
کراچی :۔۔۔5، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹریونٹ 169کے کارکن 24سالہ سہیل ارشدکوگینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے اغواء کے بعدبہیمانہ تشدد کانشانہ بناکرقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ سہیل ارشدکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گینگ وارسے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ دہشت گردشہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اور گزشتہ ماہ سے اب تک 150سے زائدکارکنان وہمدرد شہریوں کوقتل کیاجاچکاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سہیل ارشد4ستمبرکی صبح تین ہٹی کے علاقے فلمستان سینما کے قریب کسی کام سے گئے تھے کہ گینگ وارکے دہشت گردوں نے انہیں اغواء کرلیااوربہیمانہ تشددکانشانہ بناکرزخمی حالت میں پھینک دیاجس کے بعدانہیں عباسی شہیداسپتال لیجایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکرخالق حقیقی سے جاملے۔رابطہ کمیٹی نے سہیل ارشدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل دے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سہیل ارشدکے اغواء کے بعد بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے۔دریں اثناء سہیل ارشد شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان خاموش کالونی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نماز جنازہ بعدنمازعصرعثمانیہ مسجدناظم آبادنمبر1میں اداکی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی،حق پرست اراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،ناظم آبادگلبہارسیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
10/30/2025 6:37:33 AM
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us