Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کراچی میں پائیدار امن کیلئے آئین و قانون کے تحت ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


ایم کیوایم کراچی میں پائیدار امن کیلئے آئین و قانون کے تحت ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 9/4/2013 1
کراچی میں قیام امن سب سے زیادہ ایم کیوایم کی ضرورت ہے 
دہشت گردوں اور بھتہ مافیا کے خلاف مجوزہ ٹارگٹڈ ایکشن میں شفافیت اور غیرجانبداری انتہائی ضروری ہے
حکومتی اقدامات وقت کے ساتھ ساتھ از خود اپنی سمت، معنی اور مقاصد کو واضح کریں گے 

کراچی ۔۔۔4 ، ستمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جن خیالات کا اظہار کیا گیاوہ خوش آئند ہیں اورایم کیوایم کراچی میں پائیدارامن کیلئے آئین وقانون کے تحت کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ، کراچی کی نمائندہ جماعت ہے ، کراچی میں قیام امن سب سے زیادہ ایم کیوایم کی ضرورت ہے اورکراچی میں دہشت گردوں اور بھتہ مافیا کے خلاف مجوزہ ٹارگٹڈ ایکشن میں شفافیت اور غیرجانبداری کو انتہائی ضروری سمجھتی ہے تاکہ قانون کی حکمرانی اورقیام امن کو یقینی بنایاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ مستقبل میں کراچی میں قیام امن کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملی اقدامات پر منحصر ہوگا کہ وہ شہر میں قیام امن کیلئے واقعی مخلص ہیں یا نہیں۔ حکومتی اقدامات خود ظاہر کردیں گے کہ یہ اقدامات شہرمیں تاجروں ، صنعتکاروں اور شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کیلئے کئے جارہے ہیں یا کچھ اور مقصود ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں امن وامان کا قیام اور قانون کی بالادستی دیکھنا چاہتی ہے اورقیام امن کیلئے آئین وقانون کے تحت کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرے گی۔

5/18/2024 10:33:07 AM