Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
باچا خان پل کے قریب مسلح دہشتگردوں کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے پوائنٹ میں طلبہ و طالبات سے لوٹ مار اور دستاویزات چھیننے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
Posted on: 9/3/2013 1
شہر میں ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ سنگین واقعہ صرف لوٹ مار کا ہی نہیں بلکہ علم کے حصول پر کاری ضرب ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
طلبہ و طالبات کے ساتھ پیش آنے والے لوٹ مار کے سنگین واقعہ سے سبق حاصل کیاجائے اور دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے خلاف مثبت اور عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ متاثرہ طلبہ وطالبات کو دستاویزات کی فراہمی کیلئے بھر پور تعاون کرے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔3، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے باچا خان پل کے قریب مسلح دہشت گرد کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے پوائنٹ میں طلبہ وطالبات سے لوٹ مار اور دستاویز ات چھیننے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے شہر کراچی میں ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ سنگین واقعہ صرف لوٹ مار کا ہی نہیں بلکہ علم کے حصول پر کاری ضرب ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے پوائنٹ میں لوٹ مار کا واقعہ کراچی میں جاری بدامنی اور شورش کا شاخسانہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں حکومت سندھ اور انتظامیہ تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں ، ڈاکٹروں ، علمائے کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان ومال کے تحفظ میں تو مکمل طور پر ناکام ہوہی چکی ہے لیکن اب شہر کے طلبہ و طالبات کے ساتھ مسلح افراد کی جانب سے باچا خان پل پر لوٹ مار اور دستاویزات چھین لینے کا واقعہ لمحہ فکریہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کے عوام کو دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ باچا خان پل پردہشت گردوں کی کی جانب سے طلبہ و طالبات سے لوٹی گئی یونیورسٹی کی دستا ویزات کی فراہمی کیلئے بھر پور تعاون کرے اور لوٹ مار کا شکار طلبہ و طالبات ذہنی اذیت اور مزید پریشانیوں سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ باچا خان پل کے قریب کراچی یونیوسٹی کے پوائنٹ میں طلبہ و طالبات سے لوٹ مار اور دستاویزات چھیننے کے واقعہ میں ملوث مسلح دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور طلبہ وطالبات کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر ، دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف مثبت اور عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائیں ۔
10/31/2025 8:38:21 AM
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us