Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھینس کالونی میں ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر کالعدم پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار) کے دہشت گردوں کی وحشیانہ اور بد ترین کارروائی کا سختی سے نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھینس کالونی میں ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر کالعدم پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار) کے دہشت گردوں کی وحشیانہ اور بد ترین کارروائی کا سختی سے نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/1/2013 1
پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کا کلینک پر فائرنگ کرنا اپنی نوعیت کا بد ترین واقعہ ہے، رابطہ کمیٹی رکن نثار احمد پہنور
مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے چھوڑ کر شہر کراچی میں امن و امان کے قیام کے اہم اور سنگین مسئلہ سے توجہ ہٹانے کا سلسلہ بند کرایا جائے
کراچی میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی کھلی بھتہ خوری، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر خاموشی اختیا ر کرکے سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان کو داؤ پر لگانے کا مذموم عمل کیوں کررہی ہیں؟ نثار احمد پہنور رکن رابطہ کمیٹی
نثار پہنور نے پریس کانفرنس میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
کالعدم پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار) کے دہشت گردوں کی کلینک پر فائرنگ کے بدترین واقعہ کے خلاف خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی ۔۔یکم، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھینس کالونی میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر کالعدم پیپلز امن کمیٹی(گینگ وار ) کے دہشت گردوں کی وحشیانہ اور بد ترین کاروائی کا سختی سے نوٹس لیں اور شہر کے تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں اور عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر فوج کی طلبی کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کریں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھینس کالونی کے بدترین واقعہ پر صدائے احتجاج بلند کریں اور کراچی میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کے مکروہ عمل سے دنیا بھر کو آگاہ کریں ۔ یہ مطالبہ اور اپیل انہوں نے اتوار کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، اسلم خان آفریدی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور بھینس کالونی میں واقع کلینک کے مالک اور ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری بھی موجود تھے۔ نثار احمد پہنور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں کئی بار آچکا ہے اور کون نہیں جانتاکہ پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار ) کے دہشت گردوں نے شہر کراچی اور اس کے عوام کو اسلحہ کے زو رپر یرغمال بنا رکھا ہے ، قتل و غارتگری ، تشدد ، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث یہ سفاک دہشت گرد گزشتہ پانچ برس سے مسلسل اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اورانہیں حکومت سندھ ، پولیس اور انتظامیہ کی کھلی چھوٹ اورحاصل سرپرستی کے سبب دہشت گرد وں کے حوصلے نہ صرف بلند ہوئے ہیں بلکہ وہ اب شہر میں کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں روکنے والا اور عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے والاکوئی موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھینس کالونی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار ) کے مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام سرور ڈاہری کے صاحبزادے اور ایم کیوایم کے کارکن مرتضی ڈاہری ، بھتیجے محمد سلیم ڈاہری ،ڈسپنسر خادم حسین لاشاری اور ایک مریض محمد شہزاد شہیدجبکہ ایم کیوایم کے کارکن حق نواز ، ایک خاتون سمیت کئی مریض شدید زخمی ہوگئے جبکہ گزشتہ ہفتہ سے لے کر اب تک ایم کیوایم کے متعدد کارکنان و ہمدرد شہید کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کواپنی نوعیت کا سفاک ترین کارروائی قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں تاجر ، صنعتکار ، دکاندار ، سنار تو اپنی جان و مال کے عدم تحفظ کا شکار تھے ہی لیکن اب شعبہ طب سے وابستہ مسیحاؤں کو بھی پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانا بد ترین دہشت گردی، ظلم اور کھلی بربریت ہے جس کی ہر محب وطن پاکستانی مذمت کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ اور بد ترین دہشت گردی پر ان سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے میں ہم حق بجانب ہیں کہ وہ کراچی میں اب بھی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے آئین و قانون کے مطابق کئے گئے فوج کی طلبی کے مطالبے کی حمایت سے کیوں کترا رہے ہیں اور کراچی میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی کھلی بھتہ خوری ، دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر خاموشی اختیا ر کرکے پاکستان کو داؤ پر لگانے کا مذموم عمل کیوں کررہے ہیں ؟ انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں پیپلز امن کمیٹی سے وابسطہ گینگ وارکے دہشت گردوں کا خاتمہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بس کی بات نہیں ہے ،ہر گزرتے دن کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنوں اور شہریوں کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں نے شہر میں قتل و غارتگری ، دہشت گردی اور بھتہ خوری کی جو بدترین مثالیں قائم کیں ہیں وہ تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا حصہ ہے اور ملک کی معیشت میں 70فیصد سے زائدر یونیو ادا کرتاہے اور اس حقیقت کے پیش نظر کراچی اور اس کے عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے ملک کی افواج کو بلانے کا مطالبہ کیسے ناجائز غیر آئینی اور غیر قانونی ہوسکتا ہے؟ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے جب حکومت سندھ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریگی اور دہشت گردوں کی سرپرستی کا عمل کرکے غیر جمہوری عمل اور بد ترین جمہوریت کی مثالیں قائم کرے گی تو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ کرکے کونسا غلط اور غیر جمہوری عمل کیا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ بھینس کالونی میں کلینک پر فائرنگ کے واقعہ میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے صاحبزادے اور ایم کیوایم کے کارکن مرتضی ڈاہری ، بھتیجے محمد سلیم ڈاہری ، ڈسپنسر خادم حسین لاشای اور ایک مریض محمد شہزاد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور زخمی مریضوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ نثار احمد پہنور نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کلینک پر فائرنگ میں ملوث پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار ) کے دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ،کراچی اور اس کے عوام کو دہشت گردوں کی بد ترین اور سفاکانہ کاروائیوں سے نجات دلانے کیلئے فی الفور اقدامات بروئے کار لائیں اور مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے چھوڑ کر شہر کراچی میں امن وامان کے قیام کے اہم اور سنگین مسئلہ سے توجہ ہٹانے کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔

5/18/2024 3:09:26 PM