Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست قیادت نے عملی کاموں کے ذریعے شہر کراچی کی شرافت اور ایمانداری کو متعارف کرایا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


حق پرست قیادت نے عملی کاموں کے ذریعے شہر کراچی کی شرافت اور ایمانداری کو متعارف کرایا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 8/31/2013
حق پرست قیادت نے عملی کاموں کے ذریعے شہر کراچی کی شرافت اور ایمانداری کو متعارف کرایا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی میں پاکستان کو داؤ پر لگایا جارہا ہے اگر کراچی کو نقصان پہنچا تو اسکا براہ راست اثر پاکستان پر پڑے گا، ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان میں شعبہ طب کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وقار کاظمی
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔31، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سابق حق پرست میئر ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق حق پرست سٹی ناظم مصطفی کمال کے عملی کاموں سے شہر کراچی کی شرافت اور ایمانداری متعارف ہوئی ہے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عید ملن پارٹی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے ایم ڈی سی کے پرنسپل ڈاکٹر وقار کاظمی شعبہ طب سے وابستہ پروفیسرز ،اساتذہ ،ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حق پرست قیادت نے سیاسی میدان میں انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے ان جذبوں کو بیدار کیا ہے جس کی پاکستان کی سیاست میں قلت تھی اوراس کا سہرا قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ہی سر جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں حق پرست بلدیاتی قیادت نے جس طرح سے بلاتفریق عوامی خدمت ، تعمیر و ترقی کے کام انجام دیئے ہیں وہ حق پرست قیادت کے بلند ارادوں کا ثبوت ہے اور اگر حق پرستوں کو ملک کے عوام نے موقع دیا تو ہم پاکستان بھر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی اصل تعبیر ضرور دیں گے ۔ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ جو لوگ آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں اور ڈکٹیٹر شپ کے پرویدہ ہیں ان سے تو جمہوریت کو خطرہ رہتا ہی ہے لیکن آج جمہوریت کو خطرہ ان ہاتھوں سے بھی ہے جو جمہوریت کو گلی محلوں تک پھیلنے سے روک رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کا جہاز ٹیک آف تو کرگیا ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ ہیلتھ کے شعبے ، چھوٹے اسپتال ، اسکول اور کالجوں کا انتظام مقامی حکومتوں کو منتقل ہونا چاہئے تب ہی 18ویں ترمیم کامیاب ہوگی اور اس کی کریش لینڈ کو ہم بچا سکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اور ہم کسی کو بھی ووٹ دیتے ہوں لیکن پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہمیں شہرِ کراچی کو بچانا ہے کیونکہ کراچی میں پاکستان کو داؤ پر لگایاجارہا ہے اگر کراچی کو نقصان پہنچا تو اس کا براہ راست اثر پاکستان کی معیشت پر پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بنیادی مسئلہ پاکستان میں شہریوں کو عزت کے ساتھ زندہ رہنے اور مرنے کا حق دینا ہے اور ایم کیوایم اس حق کیلئے شروع دن سے ہی جدوجہد کررہی ہے اور بے شمار سازشوں کا سامنا کرچکی ہے ۔ عید ملن پارٹی سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل وقار کاظمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طب کے شعبہ میں ترقی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر کوئی بھی معاشرہ صحت مند نتائج حاصل نہیں کرسکتا ہے اور پاکستان میں شعبہ طب کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ 


5/18/2024 11:26:14 AM