Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین کی کرشماتی قیادت میں ہی مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول ممکن ہے، محفوظ یار خان ، ساتھی اسحاق


جناب الطا ف حسین کی کرشماتی قیادت میں ہی مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول ممکن ہے، محفوظ یار خان ، ساتھی اسحاق
 Posted on: 5/12/2016
جناب الطا ف حسین کی کرشماتی قیادت میں ہی مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول ممکن ہے، محفوظ یار خان ، ساتھی اسحاق 
پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں میں نے کئی سال کام کیا لیکن وہاں لسانیت عود آئی ، محفوظ یار خان ، ساتھی اسحاق 
سب جماعتوں کے منشور میں کراچی اوربہاولپور صوبہ تھا اور ہم خوش ہیں کہ آپ صوبے کی تحریک چلارہے ، محفوظ یار خان ، ساتھی اسحق 
مزار قائد پر شہید کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کی رہائی اور بازیابی کیلئے منعقدہ دھرنے میں محفوظ یار خان اور ساتھی اسحق کی جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو 
کراچی ۔۔۔12، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محفوظ یار خان اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی کرشماتی قیادت میں ہی مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول ممکن ہے ، پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں میں کئی سال کام کیا لیکن وہاں لسانیت عود آئی اور انہوں نے کراچی کے مقامی لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا وہ ہم سے دیکھا نہیں گیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کی رہائی اور بازیابی کیلئے جمعرات کو مزار قائد کے سامنے منعقد ہونے والے اجتماع میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق نے کہاکہ ہم نے دوسری جماعتوں میں را ت کو رات اور دن کو دن نہ سمجھا ، مارشل لاء دور میں جب کوئی شخص اٹھنے کو تیار نہیں تھا جامعہ کراچی میں پاگلوں کی طرح کام کرتا تھا اور آخر تک کرتا رہااور جب میں دیکھا کہ ان کے یہان لسانیت عود آئی ہے اور انہوں نے کراچی کے مقامی لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا ہے جو کرپشن کیجارہی ہے وہ برداشت نہیں ہوئی بالآخر میں نے دیکھا کہ آپ کی کرشماتی قیادت کے علاوہ میں کسی کی قیادت میں کام نہیں کروگاں کیونکہ آپ کی قیادت میں ہی تمام مظلوموں کے حقوق ہم حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین سچے انسان ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ، جناب الطاف حسین نے 98فیصد عوام کو بولنے کا شعور دیا ہے اور اسمبلیوں میں بھیجا ہے ، جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا لیکن دوسری پارٹی کے قائدین الیکشن لڑتے ہیں اور فائدے لیتے ہیں لیکن جناب نے آج تک جتنے الیکشن ہوئے کوئی الیکشن نہیں لڑا اور نہ انہیں وزیراعظم بننے کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین کی قیادت میں ہمارا صوبہ ضرور بنے گااور ہم اس صوبے میں انتظامی طور پر خود مختار ہوں گے اور ترقی کیلئے کام کریں گے اور یہ واحد صوبہ ہوگا جو پاکستان کی شہ رگ ہوگا اور پاکستان کے تمام صوبوں کو پالے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کو خود اپنی آنکھوں سے کرسیاں، اٹھاتے دیکھا ، سر پر ٹیبلیں اٹھا کر لے جاتے دیکھا ور جس طرح ان کے جسم سے پسینہ ٹکپتا تھا ہم اس کے عینی گواہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی جدوجہد میں گزری ہے ، مزار قائد کے احاطہ سے مجھے گرفتار کرکے لے گئے تھے ، 24مرتبہ جیل کاٹی ہے ، پوری تعلیم بے اے ، ایم ایم ایل جیل میں رہ کر پاس کیا ، میں کئی حکومتوں میں رہا لیکن کبھی مہاجروں کے حقوق سے غداری نہیں کی ، سب جماعتوں کے منشور میں کراچی اوربہاولپور صوبہ تھا اور میں خوش ہوں کہ آپ صوبے کی تحریک چلارہے ہو اور مجھے اپنا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آرہا ہے۔ 

12/3/2016 7:41:26 AM