Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علی حیدر گیلانی کی باحفاظت وطن واپسی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی دلی مبارکباد


علی حیدر گیلانی کی باحفاظت وطن واپسی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی دلی مبارکباد
 Posted on: 5/11/2016
علی حیدر گیلانی کی باحفاظت وطن واپسی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی دلی مبارکباد
آپ کا بیٹا آپ کو سلامت ہو اور ان کی بحفاظت واپسی مبارک ہو ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی قسمت اللہ تعالیٰ نے ہیرے اور سونے سے لکھی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مہاجروں کی قسمت نہ جانے کس کچی سیاہی سے لکھی ہے کہ مہاجر مائیں اپنے لخت جگروں کے بچھڑنے پر رو رو کر اپنی 
آنکھیں تک گنوا بیٹھی ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
لندن ۔۔۔ 11، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی باحفاظت واپسی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر اور آپ کے اہل خانہ پر اپنا کرم کیا اور ایک طویل عرصے تقریبا3سال تک آپ کا بیٹا آپ سے بچھڑا رہا جو ،اب صحیح سلامت بازیاب ہوگئے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قسمت اللہ تعالیٰ نے ہیرے اور سونے سے لکھی ہے جبکہ مہاجروں کی قسمت نہ جانے کس کچی سیاہی سے لکھی ہے کہ مہاجر مائیں اپنے لخت جگروں کے بچھڑنے پر رو رو کر اپنی آنکھیں تک گنوا بیٹھی ہیں اور کچھ اپنے بیٹوں کے ملنے کی آس کی امیدیں لئے انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیٹا آپ کو سلامت ہو ، ان کی بحفاظت واپسی مبارک ہو اور ہم بھی آپ کی اس خوشی میں شریک ہیں ۔ 

9/27/2016 8:50:02 AM