Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف سماجی کارکن خرم ذکی شہید کی فاتحہ سوئم میں نامزد حق پرست میئروسیم اختر، نامزدحق پرست ڈپٹی میئر ارشدوہرا کی شرکت


معروف سماجی کارکن خرم ذکی شہید کی فاتحہ سوئم میں نامزد حق پرست میئروسیم اختر، نامزدحق پرست ڈپٹی میئر ارشدوہرا کی شرکت
 Posted on: 5/9/2016 1
معروف سماجی کارکن خرم ذکی شہید کی فاتحہ سوئم میں نامزد حق پرست میئروسیم اختر، نامزدحق پرست ڈپٹی میئر ارشدوہرا کی شرکت
وسیم اختر اور ارشد ووہراء نے خرم ذکی شہید کی والدہ ، بیوہ اور اہلخانہ سے ملاقات 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی ۔۔ 9؍ مئی 2016ء 
معروف سماجی کارکن اور سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے مسائل اور دیگر سماجی مسائل کو اجاگرنے والے خرم ذکی شہید کی فاتحہ سوئم پیر کے روز بعدنماز ظہر تا عصر امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں منعقد کی گئی ، فاتحہ سوئم میں نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، نامزد حق پرست ڈپٹی میئر ارشد ووہرا، ایم کیو ایم سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب و ارکان ، ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و ارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی ، فیڈرل بی ایریا ٹاؤن آرگنائزر ، یوسی آرگنائزر نومنتخب یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ایم کیو ایم کیو ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔ فاتحہ سوئم کے بعد نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد ووہرا نے شہید خرم ذکی کی والدہ ،بیوہ اور اہلخانہ سے ملاقات کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ایم کیوایم کے وفدنے خرم ذکی شہیدکی مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف کرنے والی کاوشوں کوسراہااورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔فاتحہ سوئم میں شہید کی مغفرت کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور مجلس منعقد کی گئی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا ۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف سماجی کارکن اور سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے مسائل اور دیگر سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والے خرم ذکی شہید کو مسلح دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں نارتھ کراچی کے علاقے میں ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا 

9/26/2016 12:18:57 PM