Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو متحد ہو کر ملک سے چور، لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں کو بھگانا ہوگا، شبیر احمد قائم خانی


پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو متحد ہو کر ملک سے چور، لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں کو بھگانا ہوگا، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 5/8/2016 1
پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو متحد ہو کر ملک سے چور، لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں کو بھگانا ہوگا، شبیر احمد قائم خانی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی بصیرت، ہمت استقامت اور حکمت عملی سے ہمیشہ دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے 
تحریک پر مشکل اور کٹھن وقت میں ثابت قدم اور ڈٹے رہنے والے ذمہ داران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کا ساہیوال ڈسٹرکٹ کمیٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے اظہار خیال
ساہیوال۔۔۔۔8 مئی 2016ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں لیکن قائدتحریک جناب الطاف حسین کی بصیرت ، ہمت استقامت اور حکمت عملی سے ہمیشہ دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے، ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے اور حق پرست عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے سازشی عناصر کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے جس کی مثال کراچی کے این 245 اور 246 کے ضمنی الیکشن اور کراچی ،حیدرآبادکے بلد یاتی انتخابات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ آفس میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی صدر عبدالمجید شاہین ، سینئر نائب صدر سمیع منہاس اور سیکریٹری جنرل عمران الحق ایڈووکیٹ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ آج ایک بار پھر ایم کیو ایم کو منفی پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کا سامنا ہے لیکن الطاف حسین کے چاہنے والوں نے تحریک پر مشکل اور کٹھن وقت میں ثابت قدم اور ڈٹے رہ کر تمام تر الزامات کو مسترد کر دیا ہے جس پر تمام ذمہ داران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں ، نیوز چینلز اور اخبارات ان کرپٹ افراد کی تصاویر اور خبروں سے بھرے پڑے ہیں اورعوام کے سامنے ہے کہ کیسے ان کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کا دیوالیہ کیااور عوام کی خون پسینے کی کمائی سے بیرون ممالک اپنی جائیدادیں بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام متحدہو جائیں اور اس ملک سے چوروں ، لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں کو بھگائیں۔ اجلاس میں ضلع ساہیوال میں ایم کیو ایم کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ تنظیمی کام کو بڑھانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور گلی گلی محلے محلے جا کر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچائیں اور عوام کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دیں۔ اس موقع پر ضلعی ذمہ داران نے گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ۔ 

9/29/2016 11:58:04 AM