Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر ہم قائد جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفے اور نظریہ پر ثابت قدم رہے تو یقیناًفتح ہمارا مقدر ہوگی، زریں مجید


اگر ہم قائد جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفے اور نظریہ پر ثابت قدم رہے تو یقیناًفتح ہمارا مقدر ہوگی، زریں مجید
 Posted on: 5/7/2016 1
اگر ہم قائد جناب الطاف حسین کے کے فکرو فلسفے اور نظریہ پر ثابت قدم رہے تو یقیناًفتح ہمارا مقدر ہوگی، زریں مجید 
ہر سیاہ رات کے بعد صبح ضرور ہوتی ہے ہم قائد کے فکرو فلسفے اور نظریہ پر ثابت قدم رہے تو یقیناًفتح ہمارا مقدر ہوگی۔رکن رابطہ کمیٹی زریں مجید
تحریک پر کڑا وقت ہے سازشی عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے تحریک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ، عبدالحسیب
ہمیں اپنے موثرحکمت عملی کے ذریعے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والے ہر سازش کو ناکام بنانا ہے، رکن رابطہ کمیٹی 
مزدور طبقہ کسی بھی انقلاب میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔جوائنٹ انچارج انجینئرکاشف خان 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیو ایم لیبرڈویژن کے زیر اہتمام ذمہ داران کے اجلاس 
میں ارکان رابطہ کمیٹی ، لیبرڈویژن کے جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان کا اظہار خیال 
کراچی ۔۔۔۔07مئی 2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کڑے اور مشکل وقت میں اپنی ہمت استقامت اور حکمت عملی سے ہر دور کے سازشی عناصر کو شکستِ فاش دی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم کیوایم آج بھی ایک کٹھن دور سے گزر رہی ہے لیکن ہر سیاہ رات کی صبح ضرور ہوتی ہے اور اگر ہم قائد کے فکرو فلسفے اور نظریہ پر ثابت قدم رہے تو یقیناًفتح ہمارا مقدر ہوگی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب اور مطیع الرحمن کے علاوہ انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی، جوائنٹ انچارجزانجینئرکاشف خان ، ارشد انصاری اور اراکین بھی موجود تھے ۔ لیبر ڈویژن کے اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کارکنان تحریک کے فکر و فلسفے سے پوری طرح ہم آہنگ ہو جاتے ہیں وہ اپنے قائد کے نظریئے کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار اداکرتے ہیں وہ کسی بھی انقلابی تحریک کا اثاثہ ہوتے ہیں اور اپنے قائد کے نظریئے کو اپنی طاقت بناتے ہوئے غیر معمولی حالات میں اپنے اتحا د و اتفاق سے تحریک کے کام کو آگے بڑھانے میں معاون و مددگار بنتے ہیں آج اگر تحریک پر کڑا وقت ہے تو سازشی عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے تحریک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں تو ہمیں اپنے موثرحکمت عملی کے ذریعے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے ۔ انہوں نے لیبر ڈویژن کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اداروں میں اپنے رابطوں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنائیں اور دفاتر کے عملے اور مزدوں کو قائد تحریک اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کریں کیوں کہ مزدور طبقہ کسی بھی انقلاب میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ اس موقع پر لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان نے بھی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں میں انکی کارکردگی کوبہتر بنائیں اور محنت و لگن کے ساتھ کام کرکے ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔




12/6/2016 1:54:43 PM