Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کےخلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام دنیابھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے


آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام دنیابھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
 Posted on: 5/7/2016 1
آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کےخلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام دنیابھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے 
احتجاجی مظاہرے بر طانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، ناروے، سوئیڈن،بیلجیئم، ڈنمارک، پرتگال اوردیگریورپی ممالک میں کئے جائیں گے
انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں ،پورپی یونین اورمغربی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کو کارکنوں کےماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اوردیگر زیادتیوں سے آگاہ کیاجائے گا
لندن۔۔۔ 6 مئی 2016ء
ایم کیوایم نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈی نیٹراورسینئرکارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف دنیابھرمیں احتجاجی مظاہرے کرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ احتجاجی مظاہرے بر طانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، ناروے، سوئیڈن،بیلجیئم، ڈنمارک، پرتگال اوردیگریورپی ممالک میں کئے جائیں گے اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں ،پورپی یونین اورمغربی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کوپاکستان میںآپریشن کے دوران آفتاب احمدشہید اورایم کیوایم کے دیگر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، مسلسل گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اوردیگر زیادتیوں سے آگاہ کیاجائے گا۔واضح رہے کہ ستمبر2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران کراچی میں ایم کیوایم کے 57کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے، بیشترکارکنوں کوحراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعدان کی تشددزدہ لاشیں شہرکے مختلف علاقوں میں پھینکی گئیں ۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کے 171کارکنان گرفتاری کے بعدسے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں ان کے والدین اورگھروالوں کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے۔ان زیادتیوں کے واقعات کی وجہ سے عوام میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔ 

4/26/2024 3:19:40 AM