Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم اپرپنجاب کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اورخطابات وبیانات اورتصاویرپرپابندی کے خلاف ریلی کاانعقاد


ایم کیوا یم اپرپنجاب کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اورخطابات وبیانات اورتصاویرپرپابندی کے خلاف ریلی کاانعقاد
 Posted on: 5/6/2016 1
ایم کیوا یم اپرپنجاب کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اورخطابات وبیانات اورتصاویرپرپابندی کے خلاف ریلی کاانعقاد
ریلی چٹھہ بختارسے شروع ہوئی جومختلف علاقوں،شاہراہوں اورچوراہوں سے گزرتی ہوئی نیشنل پریس کلب اسلام آبادپہنچ کراختتام پذیرہوئی
ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائم خانی کررہے تھے اس موقع پر صدرایم کیو ایم پنجاب میاں عتیق اوردیگرذمہ داران وکارکنان موجودتھے
ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں،کاروں،ویگینوں،جیبوں اوردیگر گاڑیوں پر سوارتھے جنہوں نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک الطا ف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں
اسلام آباد:۔۔۔ 6؍مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ اپرپنجاب کے زیراہتمام ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے اظہاریکجہتی اورخطابات وبیانات اورتصاویرپرعائدپابندی کے خلاف شاندارریلی کاانعقادکیاگیا جس میں اپرپنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ریلی چٹھہ بختارسے شروع ہوئی جومختلف علاقوں،شاہراہوں اورچوراہوں سے گزرتی ہوئی نیشنل پریس کلب اسلام آبادپہنچ کراختتام پذیرہوئی،ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں،کاروں،ویگینوں،جیبوں اوردیگر گاڑیوں پر سوارتھے جنہوں نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک الطا ف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔ ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائم خانی نے کی اس موقع پرصدر ایم کیو ایم پنجاب میاں عتیق ، ملک وسیم کھوکھر( سیکریٹری ایم کیو ایم پنجاب )،نائب صدور ادریس جامن ( پنجاب کے )،ندیم کھوکھر ، جوائنٹ سیکریٹری عنصر بٹر ، عتیق عباسی پنجاب کمیٹی کے ممبر ، اپر پنجاب کے ذمہ داران ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے صدوربھی موجودتھے۔ریلی عوام نے ریلی کاوکٹری کانشان بناکر خیرمقدم کیااورریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پرشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے وقفے وقفے سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں نعرے بلندکیے جاتے رہے۔

4/26/2024 9:12:37 PM