Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس خور شید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں منعقد ہوا۔


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس خور شید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں منعقد ہوا۔
 Posted on: 5/6/2016 1
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس خور شید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم کے اسیر کارکنوں کے ساتھ جیل میں ہونے غیر انسانی و غیر اخلاقی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی مثبت اقدام سامنے نہیں آیا اور نہ ہی جیل انتظامیہ کے رویے میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔
ایم کیوایم کی جانب سے اپنے اسیر کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف کراچی سینٹرل جیل کے سامنے بڑا حتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگا۔
کراچی ۔۔۔6،مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بروز جمعہ خور شید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں منعقد ہوا، اس اجلاس میں ایم کیو ایم کے اسیر کارکنوں کے ساتھ جیل میں ہونے غیر انسانی و غیر اخلاقی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلا س میں اسیر کارکنا ن کیلئے طبی سہولیات میسر نہ ہونے اور جیل مینوئل کے مطابق انکے اہلِ خانہ سے انکی ملاقات نہ کرائے جانے کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے اور اسیر کارکنان کے اہلِ خانہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے انہیں جیل ایم کیو ایم کے اسیر کارکنا ن کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور تشدد کے واقعات سے آگاہ کیا تھا لیکن ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی مثبت اقدام سامنے نہیں آیا اور نہ ہی جیل انتظامیہ کے رویے میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ لہٰذا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ اگر اب ایم کیو ایم کے اسیر کارکنان کے ساتھ جیل میں اسی طرح کی ناانصافیاں اور پُر تشدد کاروائیاں جاری رہیں تو ایم کیوایم کی جانب سے اپنے اسیر کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف کراچی سینٹرل جیل کے سامنے بڑا حتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگا۔

4/18/2024 4:00:33 AM