Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، مہاجروں پر ظلم کررہے ہیں، الطاف حسین


آج پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، مہاجروں پر ظلم کررہے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 5/6/2016 1
آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل پروفاقی وصوبائی حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے، الطاف حسین
آفتاب احمد کی شہادت کے المناک واقعہ نے امریکہ سمیت پوری دنیاکی توجہ حاصل کرلی، الطاف حسین
آج پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، مہاجروں پر ظلم کررہے ہیں، الطاف حسین
دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ لوگ برسوں تک مسلسل ایک قیادت میں حق پرستی کے پرچم تلے متحد ومنظم رہیں، الطاف حسین
حق پرستی کانظریہ اور مشن تحریک کے مخلص اور ثابت قدم ساتھیوں کا اوڑھنا بچھونا بن چکا ہے، الطاف حسین
دہشت گردوں کے ذریعہ مہاجرآبادیوں پر مسلح حملے کرائے گئے لیکن مہاجروں نے کبھی غیرمہاجربستی پر حملہ نہیں کیا، الطاف حسین
ایم کیوایم ایک پرامن جمہوری جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین 
تہیہ کررکھا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر اپنی پرامن جمہوری جدوجہد سے دستبردارنہیں ہوں گے، الطاف حسین
حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور ٹنڈوالہیارمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔6،مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حراست کے دوران ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل پروفاقی وصوبائی حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے ۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور ٹنڈوالہیارمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آفتاب احمد کی شہادت پر چیف آف آرمی اسٹاف نے تعزیت کی اور حراست کے دوران انکی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا لیکن وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے اس المناک واقعہ پر تعزیت تک کرنا گوارا نہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک کے ہزاروں شہداء میں میرے بڑے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں ، حق پرستی کی جدوجہد میں میراپورا خاندان دربدر ہوا اورآج تک دربدر ہے ۔انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کو جس بہیمانہ انداز میں تشددکا نشانہ بناکر شہید کیاگیا اسی تحریک بہت سے ساتھیوں کو بھی انسانیت سوز تشددکا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاگیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے آفتاب احمد شہید کی قربانیاں قبول فرمائیں اور ان کی شہادت کے المناک واقعہ نے امریکہ سمیت پوری دنیاکی توجہ حاصل کرلی اور آج پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مہاجروں پر ظلم کررہے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے آفتاب احمد شہیدسمیت تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی قربانیاں آخری سانس تک ہمارے ذہنوں میں زندہ رہیں گی اور جس نیک مشن ومقصد کیلئے حق پرست شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے پرعزم اورثابت قدم کارکنان گزشتہ کئی دہائیوں سے تحریک سے جڑے ہوئے ہیں، پوری دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ لوگ برسوں تک مسلسل ایک قیادت میں حق پرستی کے پرچم تلے متحد ومنظم رہیں اور اپنے حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں کیونکہ اب حق پرستی کانظریہ اور مشن تحریک کے مخلص اور ثابت قدم ساتھیوں کا اوڑھنا بچھونا بن چکا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مہاجربستیوں پر مسلح حملے کرائے گئے اور خون کی ہولی کھیلی گئی ،14، دسمبر1986ء کو مسلح دہشت گردوں نے پہاڑیوں سے اترقصبہ علیگڑھ کالونی پرحملہ کرکے چھ گھنٹے تک قتل عام کیا، 31، اکتوبر1986ء کو سہراب گوٹھ کراچی اور مارکیٹ چوک حیدرآبادمیں فائرنگ کرکے 13 افراد کو شہید کردیا گیا ،سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988ء میں دہشت گردوں نے راہ گیروں پر اندھادھند فائرنگ کرکے دوسو سے زائد مہاجروں کو خاک وخون میں نہلادیا، کوٹہ سسٹم نافذ کرکے مہاجروں کا تعلیمی اورمعاشی قتل عام کیا گیااور ڈاکوؤں کے ذریعہ مہاجروں کی زمینوں پر قبضے کیے گئے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردوں کے ذریعہ مہاجرآبادیوں پر مسلح حملے کرائے گئے لیکن مہاجروں نے کبھی کسی غیرمہاجربستی پر حملہ نہیں کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک پرامن جمہوری جماعت ہے جو ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے حقوق اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اورہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر اپنی پرامن جمہوری جدوجہد سے دستبردارنہیں ہوں گے اور تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جاگیردار اوروڈیرے، سندھ کے غریب ہاری اورکسانوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنارہے ہیں اب یہ سندھی بھائیوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے غریب جماعت کے غریب لیڈر الطاف حسین کی جدوجہدمیں شریک ہوں گے یا غاصب لٹیرے جاگیرداروں کاساتھ دیتے رہیں گے ۔ 

4/18/2024 5:52:07 PM