Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کارکن اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدشہیدکافاتحہ سوئم بعدنمازظہر ان کی رہائش گاہ پرہوا


ایم کیوایم کارکن اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدشہیدکافاتحہ سوئم بعدنمازظہر ان کی رہائش گاہ پرہوا
 Posted on: 5/5/2016 1
ایم کیوایم کارکن اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدشہیدکافاتحہ سوئم بعدنمازظہر ان کی رہائش گاہ پرہوا
فاتحہ سوئم میںآفتاب احمدشہیدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورسلام عقیدت پیش کیاگیا
آفتاب احمدشہیدکے سوئم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین، کونسلرز،مرکزی ونگزاورشعبہ جات کے ارکان،ٹاؤن ،یوسیز کے عہدیداران،کارکنان اورایم کیوایم کے ہمدردعوام نے شرکت کی 
رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے خشوع وخضوغ کے ساتھ آفتاب احمدشہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کے بلنددرجات کے لئے فاتحہ خوانی کی 
سوئم کے اجتماع میں قائدتحریک الطاف حسین سمیت شہیدکے تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل ،لاپتہ کارکنان کی بازیابی، جیلوں میں اسیرکارکنان کی رہائی اورکراچی آپریشن کی آڑمیں ظلم وستم کے خاتمے سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی درازی عمرکے لئے دعائیں کرائی گئیں
ایم کیوایم کے مطالبہ پرکراچی میں مذہبی انتہاء پسندوں،گینگ وار،جرائم پیشہ عناصر،اغواء برائے تاوان اوربھتہ خوری میں ملوث عناصرکی سرکوبی کے لئے شروع ہونیوالے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوہی انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے
عبدالحسیب ،اسماعیل قریشی اور خالدمقبول صدیقی کی آفتاب احمدشہیدکے فاتحہ سوئم کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
کراچی:۔۔۔4؍مئی2016ء
رینجرز حراست میں بہیمانہ تشددسے جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن اوررابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدشہیدکافاتحہ سوئم جمعرات کوبعدنمازظہر فیڈرل بی ایریامکان نمبر1291بلاک14میں واقع ان کی رہائش گاہ پرمنعقدہوا جس میں شہیدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدکوان کی تنظیمی خدمات اورثابت قدمی پرزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عبدالقادرخانزادہ،عارف خان ایڈووکیٹ ،اسماعیل قریشی، مطیع الرحمن، مرکزی رہنماء وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین، کونسلرز،ایم کیوایم کے مرکزی ونگزاورشعبہ جات کے ارکان،ٹاؤن ،یوسیزکے عہدیداران،کارکنان اورایم کیوایم کے ہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورآفتاب احمدشہیدکوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے خشوع وخضوغ کے ساتھ آفتاب احمدشہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کے بلنددرجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اورقائدتحریک الطاف حسین سمیت شہیدکے تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل ،لاپتہ کارکنان کی بازیابی، جیلوں میں اسیرکارکنان کی جلدازجلدرہائی اورکراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیو ایم کے کارکنان پر ظلم وستم کے خاتمے سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی درازی عمرکے لئے دعائیں کرائی۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،اسماعیل قریشی اورمرکزی رہنماء خالدمقبول صدیقی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں مذہبی انتہاء پسندوں ،جرائم پیشہ عناصراوراغواء برائے تاوان اوربھتہ خوری میں ملوث عناصرکی سرکوبی کے لئے ایم کیوایم کے مطالبہ پرشروع ہونیوالے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوہی انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے 172کارکنان کوگرفتاری کی بعدلاپتہ کردیاگیاجبکہ57سے زائدکارکنان دوران حراست ماورائے عدالت قتل کردئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کودوران حراست انسانیت سوزبہیمانہ تشددکے بعدماورائے عدالت قتل کے واقعات سے انکارکیاجاتارہااورایم کیوایم کے مطالبات کے باوجودمانیٹرنگ کمیٹی کاقیام عمل میں نہیں لایاگیا۔انہوں نے کہاکہ رینجرزحراست میں بہیمانہ تشددسے آفتاب احمدکی شہادت نے پوری دنیاکے کارکنان پرتشددکاپول کھول دیا۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ آفتاب احمدشہیدسمیت تمام ماورائے عدالت قتل کارکنان کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے اورقتل میں ملوث اہلکاروں کوسزادی جائے اورکارکنان پرتشددروکنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔







تصاویر

4/25/2024 3:03:59 AM