Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی لاہور بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ہائی کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر سید حسنات زاہد گیلانی ، الحمرا تھیٹر کے اداکار شمیم سمیت لاہور ہائی کورٹ بار کے دیگر سینئر خواتین اور مرد وکلاء کو ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی لاہور بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ہائی کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر سید حسنات زاہد گیلانی ، الحمرا تھیٹر کے اداکار شمیم سمیت لاہور ہائی کورٹ بار کے دیگر سینئر خواتین اور مرد وکلاء کو ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد
 Posted on: 5/5/2016 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی لاہور بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ہائی کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر سید حسنات زاہد گیلانی ، الحمرا تھیٹر کے اداکار شمیم سمیت لاہور ہائی کورٹ بار کے دیگر سینئر خواتین اور مرد وکلاء کو ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد 
ادبی ، سماجی اور سیاسی شخصیات کے بعد اب وکلاء اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت ایم کیوایم کے خلاف منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات کی کھلی نفی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم پر کٹھن اور مشکل حالات کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی ایم کیوایم میں شمولیت خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔5، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ہائی کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر سید حسنات زاہد گیلانی ، الحمرا تھیٹر کے اداکار شمیم سمیت لاہور ہائی کورٹ بار کے دیگر سینئر خواتین اور مرد وکلاء کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیر مقد م کیا ہے اور کہا ہے کہ ادبی ، سماجی اور سیاسی شخصیات کے بعد اب وکلاء اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت ایم کیوایم کے خلاف منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات کی کھلی نفی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے اور اسے تعصب اور نفرت کی بنیاد پر شروع دن سے ظلم و ستم ، زیادتیوں اور ناانصافیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن یہ ظلم و ستم اور ناانصافیاں دیکھ کر سچے اور ملک سے محبت رکھنے والے افراد اب کھل کر سامنے آرہے ہیں اور ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرکے واضح طور پر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ایم کیوایم کو منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے اور اس کے سیاسی ، جمہوری اور بنیادی حقوق تک غصب کرلئے گئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم اس وقت جن کٹھن اور مشکل حالات سے گزر رہی ہے ایسے میں لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی شمولیت ایم کیوایم کیلئے انتہائی خوش آئند ہے اور ہم وکلاء کی ہمت ، جرات اور بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے وکلاء سید حسنات زاہد گیلانی ،محمد بصیر احمد ایڈووکیٹ ، محمد منیر احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد قذافی ایڈووکیٹ ، زاہد مغل ایڈووکیٹ ، جاوید نسیم ایڈووکیٹ ، طارق نسیم ایڈووکیٹ ، ضیاء دلوں ایڈووکیٹ ، سردار فاروق ارشد ڈوگر ایڈووکیٹ ، چوہدری منظور عابد جٹ ایڈووکیٹ ، غلام اسحاق ایڈووکیٹ ، شہزاد ہمایوں ایڈووکیٹ ، ریحان شبیر ایڈووکیٹ ، سہیل انور ایڈووکیٹ ، سید اکرم علی بخاری ایڈووکیٹ ، سید سہیل شیرازی ایڈووکیٹ ، سردار عثمانہ بھٹہ ایڈووکیٹ ، قاضی سلیمان ایڈووکیٹ ، محترمہ طلحہٰ رشید ملک ایڈووکیٹ، الطاف جٹ ایڈووکیٹ ، چوہدری منظور عابد جٹ ایڈووکیٹ ، محترمہ حنا تبسم ایڈووکیٹ ، محترمہ حمیرا اعجاز ایڈووکیٹ ، محترمہ رضیہ شریف ایڈووکیٹ ، ثناء الہ کھوکھر ایڈووکیٹ ، عابد شریف ایڈووکیٹ ، محمد قاسم ایڈووکیٹ اور اداکار شمیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے وکلاء اور اداکار قائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیوں کا استعمال کریں گے اور ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں عملی ، اہم اور ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔

4/24/2024 8:22:54 AM