Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمدشہیدکے ایصال ثواب کیلئےایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی


ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمدشہیدکے ایصال ثواب کیلئےایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی
 Posted on: 5/4/2016 1
ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمدشہیدکے ایصال ثواب کیلئےایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی
فاتحہ خوانی میں رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تنظیمی فرائض انجام دینے والے کارکنوں اورخواتین کی شرکت
آفتاب احمدشہیدکے سوگ میں تمام ذمہ داران وکارکنان اورخواتین نے اپنے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں
آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ فاتحہ خوانی کے شرکاء کامطالبہ
لندن ۔۔۔ 4 مئی 2016 ء
ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کے خلاف منائے جانے والے یوم سوگ کے موقع پر آج لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی شہیدکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تنظیمی فرائض انجام دینے والے کارکنوں اورخواتین نے شرکت کی ۔ آفتاب احمدشہیدکے سوگ میں تمام ذمہ داران وکارکنان اورخواتین نے اپنے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ اس موقع پرآفتاب احمدشہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااوران کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب شہیدکی بیوہ، بچوں اورتمام لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے اورشہیدکوجنت الفردوس میں جگہ دے۔ شرکاء نے پاکستان کے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اوراس میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر تحریک کے تمام شہیدوں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی اورتحریک کی کا میابی اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے دعاکی گئی۔
 

4/18/2024 9:29:14 PM