Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم برطانیہ کی رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد پر انسانیت سوز تشدد اور ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم برطانیہ کی رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد پر انسانیت سوز تشدد اور ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 5/4/2016 1
ایم کیو ایم برطانیہ کی رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد پر انسانیت سوز تشدد اور ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت
آفتاب احمد کا ماورائے عدالت قتل ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے منصوبے کا تسلسل ہے۔ ایم کیو ایم برطانیہ
رینجرز کے اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنان کو اغوا کرنے کے بعد ٹارچر سیلوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر من پسند اقبالی بیانات لے رہے ہیں۔ 
رینجرز ،طالبان اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے رینجرز کی حراست میں آفتاب احمدپر انسانیت سوز تشدد اور ہلاکت کا نوٹس لیں اور لاپتہ کارکنان کی
زندگیاں بچانے کے لئے ایم کیو ایم کی مدد کریں۔ ایم کیوایم برطانیہ
لندن۔۔ 4مئی2016ء
ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب احمد کا ماورائے عدالت قتل ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے منصوبے کا تسلسل ہے۔ اپنے ایک بیان میں آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نام پر رینجرز کے اہلکار ایم کیو ایم کے معصوم اور بے گناہ کارکنان کو اغوا کرنے کے بعد اپنے ٹارچر سیلوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر من پسند اقبالی بیانات لے رہے ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اگست 2013ء سے جاری کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے 56کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں، 170کارکنان گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کئے گئے ہیں اور ایک ہزار سے زائد کارکنان آج بھی سندھ کی مختلف جیلوں میں اسیر ہیں۔آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز، طالبان اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے بجائے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور ایک سیاسی فریق بن چکے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کے آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشدد کے بعد ہلاکت کا نوٹس لیں اور لاپتہ کارکنان کی زندگیاں بچانے کے لئے ایم کیو ایم کی مدد کریں۔

4/25/2024 9:04:54 PM