Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹرآفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل پر شدیدغم و غصہ کا اظہار۔


ایم کیو ایم امریکہ کا سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹرآفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل پر شدیدغم و غصہ کا اظہار۔
 Posted on: 5/4/2016 1
ایم کیو ایم امریکہ کا سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹرآفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل پر شدیدغم و غصہ کا اظہار۔
مظلوم اور محروم عوام کا اتحاد ہی سرکاری سرپرستی میں جاری اس ظلم اور تشدد کو شکست دے سکتا ہے۔متین یوسف
صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف ، مرکزی وزیر داخلہ، وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ اس قتل کا فوری نوٹس لیں۔ اراکین سینٹرل کمیٹی
واشنگٹن : 05-04-2016 
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکین، چیپٹر انچارجز کارکنان و ہمدردوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر اور ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور اسے مہاجروں پر جاری نسل کشی کا ایک اور انتہائی سنگین اور دردناک واقعہ قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد شہید پر انسانیت سوز ظلم و بربریت نے مہاجر قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد اور ہلاکت پر عدلیہ سمیت پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس نے کراچی کی عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آخر اس شہر سے سوتیلے پن کا سلوک روا رکھتے ہوئے یہاں وحشت اور بربریت کیوں مسلط کی جارہی ہے کیا مہاجر آج بھی پاکستان بنانے سے ملک بچانے تک کی لازوال قربانیوں کے باوجود فرزندان زمین نہیں اگر کراچی منی پاکستان ہے تو آخر کراچی والوں سے پاکستانیوں جیسا سلوک کیوں نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام پر ظلم اور بربریت مسلط کرنے والے یہ مت بھولیں کہ کراچی کے عوام کمزور اور بزدل نہیں بلکہ صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی امن کی اپیلوں اور پاکستان سے بے لوث محبت نے انہیں صبر، برداشت اور عدم تشدد کے راستے پر گامزن کیا ہوا ہے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے پاکستان کے محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ دکھ اور آزمائیش کی اس کٹھن گھڑی میں کراچی کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم اور محروم عوام کا اتحاد ہی سرکاری سرپرستی میں جاری اس ظلم اور تشدد کو شکست دے سکتا ہے۔
اراکین سینٹرل کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر اعل سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو اس بہیمانہ ماورائے عدالت ہلاکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمہ دار رینجرز اہلکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے۔ آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالی قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صحت و تندرستی عطا کریں اور آفتاب احمد شہید سمیت تمام شہد ا کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمینc

4/24/2024 11:32:21 PM