Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناعاقبت اندیش ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کے بجائے آج ایک بار پھر مائنس الطاف حسین فارمولامسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، واسیع جلیل


ناعاقبت اندیش ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کے بجائے آج ایک بار پھر مائنس الطاف حسین فارمولامسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، واسیع جلیل
 Posted on: 5/4/2016 1
ناعاقبت اندیش ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کے بجائے آج ایک بار پھر مائنس الطاف حسین فارمولامسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، واسیع جلیل
ایم کیو ایم سے نکالے جانے والے کرپٹ و جرائم پیشہ افراد کے ذریعے کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کی بدترین کردار کشی کی جارہی ہے، واسع جلیل
ایم کیو ایم ایک محب وطن، جمہوریت پسند اور لبرل جماعت ہے جو بلا امتیاز رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شمیم صدیقی
الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان پر قابض 2 فیصد استحصالی طبقے کے خلاف اور 98 فیصد مظلوم و محکوم عوام کے حق میں آواز بلند کی، جنید فہمی
شکاگو ۔۔۔ 04؍ مئی 2016ء
ایم کیو ایم امریکہ کے شکاگو میں واقع مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناعاقبت اندیش ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے کے بجائے آج ایک بار پھر مائنس الطاف حسین فارمولا مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین شمیم صدیقی اور جنید فہمی سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واسع جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے نکالے جانے والے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو سرکاری ڈرائی کلین مشین سے گزار کر طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر قابض کرنے کی کوشش اور کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کی میڈیا ٹرائل کے ذریعے بدترین کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود ایم کیو ایم کے کروڑوں ہمدرد اور کارکنان اسٹیبلیشمنٹ کے مائنس الطاف حسین فارمولے کو ماضی کی طرح ایک بار پھر یکسر مسترد کر چکے ہیں۔اس موقع پر رکن سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شمیم صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن، جمہوریت پسند اور لبرل جماعت ہے جو بلا امتیاز رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہتی ہے لیکن جب تک غریب و متوسط طبقوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اور ایماندار لوگ پاکستان کی قیادت نہیں سنبھالیں گے تو نہ ہی اس فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی جنید فہمی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان پر قابض 2 فیصد استحصالی طبقے کے خلاف اور 98 فیصد مظلوم و محکوم عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے اور اسی کے پاداش میں آج ایک بار پھر الطاف حسین کے خلاف بھرپور منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے لیکن ان تمام ہتھکنڈوں سے باوجود الطاف حسین نے پاکستان کو تعصبات سے پاک مضبوط و مستحکم پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ اجلاس کے آخر میں قائد تحریک الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازئ عمر، ایم کیو ایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی، پاکستان کے استحکام و سلامتی، ایم کیو ایم کے اسیر و لاپتہ کارکنان کی باحفاظت رہائی و بازیابی اور تمام حق پرست شہداء بلندئ درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ 

4/25/2024 4:14:26 AM