Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آر ڈی نیٹر اورایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد شہید کوسوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آر ڈی نیٹر اورایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد شہید کوسوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 5/3/2016 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آر ڈی نیٹر اورایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد شہید کوسوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
اس سے قبل آفتاب احمد کا جسد خاکی فیڈرل بی ایریا میں واقع انکی رہائشگاہ لیجایا گیا جہاں انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے 
جسد خاکی نمائش سے جلوس کی شکل میں پید ل یاسین آباد شہداء قبرستان لیجایا گیا جہاں آفتاب احمد شہید کی تدفین عمل میں لائی گئی
آفتاب احمد کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز، اراکین رابطہ کمیٹی، نامزد حق پرست میئر کراچی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ، ذمہ داران و کارکنان، شہید کے عزیز و اقارب و اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں حق پرست عوام کی شرکت 
کراچی ۔۔۔ 3؍ مئی 2016ء 
رینجرز کی 90 روزہ تحویل میں بدترین اور انسانیت تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے کورآرڈی نیٹر اور ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد ولد رعایت اللہ کو ہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے شہداء قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین سے قبل آفتاب احمد شہید کا ایم کیو ایم کے پرچم میں لپٹا جسد خاکی جناح اسپتال سے ان کی رہائشگا واقع فیڈرل بی ایریا بلاک 14 لیجایا گیا جہاں شہید کے سوگوار لواحقین کو آخری دیدار کرایا گیا۔اس موقع پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، شہید کے لواحقین جسد خاکی سے لپیٹ کر زار و قطار روتے اور آہ و بکاں کرتے رہے۔ آخری دیدار کے بعد آفتاب احمد شہید کا جسد خاکی نمائش چورنگی لیجایا گیا جہاں حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کے صاحبزادے تبشیر الحق تھانوی نے شہید کی نماز جنازہ پڑھائی۔ آفتاب احمد شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، ڈپٹی کنونیرز کہف الوریٰ، کنور نوید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی و سینیٹ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان، شہید کے عزیز و اقارب و اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں حق پرست عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر آفتاب احمد شہید کے بلند درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل، ایم کیو ایم کے اسیر و لاپتہ کارکنان کی باحفاظت رہائی و بازیابی، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازئ عمر و صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ اور دعا کے بعد جسد خاکی نمائش سے جلوس کی شکل میں پید ل یاسین آباد شہداء قبرستان لیجایا گیا جہاں آفتاب احمد شہید کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر شرکاء آفتاب احمد شہید کے قاتلوں کی گرفتاری، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور اسیر کارکنان کی رہائی کیلئے نعرے لگاتے رہے جبکہ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آفتاب احمد شہید کے بہیمانہ قتل اور قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کے مطالبات پر مبنی کلمات جلی حروف میں تحریر تھے۔ 








12/3/2016 5:52:51 PM