Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، آفتاب احمد کی حراست میں ہلاکت پر رینجرز کے مؤقف کو یکسر مستردکرتی ہے، ندیم نصرت


ایم کیوایم، آفتاب احمد کی حراست میں ہلاکت پر رینجرز کے مؤقف کو یکسر مستردکرتی ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 5/3/2016 1
ایم کیوایم، آفتاب احمد کی حراست میں ہلاکت پر رینجرز کے مؤقف کو یکسر مستردکرتی ہے، ندیم نصرت
آفتاب احمد کی شہادت کیلئے غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے جس میں عدلیہ ،پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنلکے نمائندوں کو بھی شامل کیاجائے، کورکمانڈر سندھ، آرمی چیف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے پرزورمطالبہ
تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندراندر عوام کے سامنے لائی جائے، ندیم نصرت
پوسٹ مارٹم کے دوران رینجرز نے جناح اسپتال کے ڈاکٹروں اوراسٹاف کومردہ خانے سے نکال دیا تاکہپوسٹ مارٹم کی جھوٹی اورگمراہ کن رپورٹ تیارکی جاسکے، ندیم نصرت
حراست کے دوران رینجرز اہلکاروں نے آفتاب احمد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاہے جس کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ندیم نصرت
جھوٹے بیانات اور میڈیکل رپورٹس کے ذریعہ اس تشددکو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ،ندیم نصرت
ماورائے عدالت ہلاکت کو طبعی موت ثابت کرنے کی کوششیں سراسر بدنیتی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں، ندیم نصرت
وزیراعظم، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرمی چیف ،آفتاب احمد کی ماورائے عدالت ہلاکت کاسنجیدگی سے نوٹس لیں، ندیم نصرت
لندن ۔۔۔3، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے پارٹی کے سینئرکارکن آفتاب احمد کی حراست میں ہلاکت پررینجرز کے مؤقف پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم اس مؤقف کو یکسر مستردکرتی ہے ، انہوں نے کورکمانڈرسندھ، وزیراعظم پاکستان،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے پرزورمطالبہ کیا کہ آفتاب احمد کی شہادت کیلئے غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے جس میں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے کسی جج کے ساتھ پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں کو بھی شامل کیاجائے اور ایک ہفتہ کے اندر اندر تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے عوام کے سامنے لائی جائے۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آفتاب احمد کوعدالت نے گزشتہ روز90 روز کے ریمانڈپر رینجرز کی کسٹڈی میں دیا تھا ، حراست کے دوران رینجرز اہلکاروں نے آفتاب احمد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں لیکن جھوٹے بیانات اور میڈیکل رپورٹس کے ذریعہ اس تشددکو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد کی حراست کے دوران ان کے ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعہ پر پردہ ڈالنے کیلئے رینجرز کی نگرانی میں آفتاب احمدشہید کا پوسٹ مارٹم کرایا گیاجس کے دوران رینجرز نے جناح اسپتال کے ڈاکٹروں اوراسٹاف کومردہ خانے سے نکال دیا تاکہ پوسٹ مارٹم کی جھوٹی اورگمراہ کن رپورٹ تیارکرکے یہ ثابت کیاجاسکے کہ آفتاب احمد حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کے بجائے نامعلوم وجوہات کے باعث انتقال کرگئے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ آفتاب احمد اچھی صحت کے مالک تھے اور کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں تھے لہٰذا ان کی ماورائے عدالت ہلاکت کو من گھڑت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعہ طبعی موت ثابت کرنے کی کوششیں سراسر بدنیتی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشددکا نشانہ بنایاگیاجس کے ناقابل تردیدثبوت موجود ہیں جسے پاکستان سمیت دنیا کی ہرعدالت میں پیش کیاجاسکتا ہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم محمد نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے مطالبہ کہ رینجرز کی حراست میں آفتاب احمد کی ماورائے عدالت ہلاکت کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اسکے ذمہ دار رینجرز اہلکاروں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔

4/19/2024 7:57:08 AM