Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈنیٹر آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست کے دوران شہادت کا واقعہ کھلاظلم ہے ۔ندیم نصرت


ڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈنیٹر آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست کے دوران شہادت کا واقعہ کھلاظلم ہے ۔ندیم نصرت
 Posted on: 5/3/2016 1
ڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈنیٹر آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست کے دوران شہادت کا واقعہ کھلاظلم ہے ۔ندیم نصرت
اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کواسی طرح گرفتاری کے بعد دوران حراست تشددکانشانہ بناکرشہیدکردیاگیاتھا
آفتاب احمدکوتین روزقبل رینجرزنے گھرسے گرفتارکیا،کل ریمانڈ لیا اورآج انکی موت کی اطلاع دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت
ستمبر2013ء سے شروع کئے جانے والے آپریشن کے دوران اب تک ایم کیوایم کے 56 کارکنوں کو گرفتاری کے بعدسرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے
ایم کیوایم کے خلاف جاری اس نئے آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 170 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جنہیں گرفتاری کے بعدسے اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا
میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن فاروق درانی، سابقہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن عظیم احمد، لیبرڈویژن کے جوائنٹ آرگنائزر
راشدعلی اوردیگر ذمہ داران تاحال لاپتہ ہیں
آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کے واقعہ کے بعدایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی زندگیاں بھی شدید خطرے میں ہیں ۔ندیم نصرت
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیرجمالی ،آفتاب احمدکی رینجرزکی دوران حراست شہادت کے واقعہ کاازخودنوٹس لیں۔ ندیم نصرت
واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت کاصدرمملکت،
وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ، آرمی چیف اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ
انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام سیاسی رہنما،انسانی حقوق کی تنظیمیں، وکلاء، قلمکار، صحافی اورتجزیہ نگاربھی آفتاب احمدکے
ماورائے عدالت قتل کے واقعہ پرآوازاحتجاج بلندکریں۔ ندیم نصرت کی اپیل
لندن ۔۔۔ 3 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے کارکن اورسینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈنیٹر آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست کے دوران شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے ایک قتل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کواسی طرح گرفتاری کے بعد دوران حراست تشددکانشانہ بناکرشہیدکردیاگیاتھالیکن آج تک ماورائے عدالت قتل کے کسی ایک بھی واقعہ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آفتاب احمدکوتین روزقبل رینجرزنے گھرسے گرفتارکیا،کل ریمانڈ لیا اورآج ان کی موت کی اطلاع دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ دوران حراست ہلاکت کایہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ستمبر2013ء سے شروع کئے جانے والے آپریشن کے دوران اب تک ایم کیوایم کے 56 کارکنوں کو گرفتاری کے بعدسرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری اس نئے آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 170 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جنہیں گرفتاری کے بعد سے اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاجن میں میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اورکونسلر فاروق جمیل درانی، سابقہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن عظیم احمد 
، لیبرڈویژن کے جوائنٹ آرگنائزرراشدعلی اوردیگر ذمہ داران شامل ہیں۔ آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کے واقعہ کے بعدایم کیوایم کے ان لاپتہ
کارکنان کی زندگیاں بھی شدید خطرے میں ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کاواقعہ کھلاظلم ہے، یہی وجہ ہے کہ انسانیت پریقین رکھنے والا ہرفرد آج اس واقعہ کی کھل کرمذمت کررہاہے ۔ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جناب جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ اس واقعہ کاازخودنوٹس لیاجائے ۔انہوں نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام سیاسی رہنماؤں،انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء، قلمکاروں، صحافیوں اورتجزیہ نگاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ پرآوازاحتجاج بلندکریں۔ 

4/18/2024 10:41:25 PM