Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد رینجرز کی حراست کے دوران ماورائے عدالت شہید کردیئے گئے


ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد رینجرز کی حراست کے دوران ماورائے عدالت شہید کردیئے گئے
 Posted on: 5/3/2016 1
ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد رینجرز کی حراست کے دوران ماورائے عدالت شہید کردیئے گئے
آفتاب احمد کو رینجرز نے یکم مئی کو فیڈرل بی ایریا سے گرفتارکیاتھااور وہ 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی کسٹڈی میں تھے
آج علی الصبح آفتاب احمد کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے
خدشہ ہے کہ آفتاب احمد کوبہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ حراست کے دوران شہید ہوگئے
تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 50 سے زائد ذمہ داران وکارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے
کراچی ۔۔۔3، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد رینجرز کی حراست کے دوران ماورائے عدالت شہید کردیئے گئے، گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 50 سے زائد ذمہ داران وکارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ آفتاب احمدولد رعایت اللہ کورینجرز اہلکاروں نے یکم مئی کی سہ پہر ان کی رہائش گاہ واقع دستگیر فیڈرل بی ایریا سے گرفتارکیاتھا اور گزشتہ روز عدالت نے انہیں 90 روزکے ریمانڈ پر رینجرز کی کسٹڈی میں دیا تھا۔ آج علی الصبح  آفتاب احمد کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ خدشہ ہے کہ آفتاب احمد کو حراست کے دوران تفتیش کے بہانے بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ حراست کے دوران شہید ہوگئے۔آفتاب احمد شہید کا بنیادی طورپر لانڈھی ٹاؤن سے تعلق تھا ۔ وہ 1990 میں یونٹ 85 سے ایم کیوایم میں شامل ہوئے اور 2002ء سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ آفتاب احمد سے قبل بھی ایم کیوایم کے متعدد کارکنان حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 50 سے زائد ذمہ داران وکارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے تاہم ماورائے عدالت قتل میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کسی بھی اہلکار کو گرفتارنہیں کیاگیا ہے ۔آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل سے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔آفتاب احمد شہید کا شمار ایم کیوایم کے سینئر کارکنان میں ہوتا ہے ،شہید R-1299 بلاک 14 ، دستگیرفیڈرل بی ایریا کے رہائشی تھے ، وہ شادی شدہ تھے اور انکے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔آفتاب احمد شہید کی نماز جنازہ آج بروزمنگل کی شام پانچ بجے نمائش چورنگی پر ادا کی جائے گی اورانہیں شہداء قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔


4/26/2024 9:44:33 AM