Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کے باعث ایم کیوایم کے زیراہتمام آج کرا چی پریس کلب کے باہر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا


ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کے باعث ایم کیوایم کے زیراہتمام آج کرا چی پریس کلب کے باہر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا
 Posted on: 5/3/2016 1
ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کے باعث ایم کیوایم کے زیراہتمام آج کرا چی پریس کلب کے باہر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا
آفتاب احمد شہید کی نماز جنازہ آج شام 4:00بجے نمائش چورنگی پر ادا کی جائے گی 
رابطہ کمیٹی کا آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت پر شدید اظہار مذمت ، سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
عوام وکارکنان نمائش چورنگی پر آفتاب احمد شہید کی نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ،ر ابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔3، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاورق ستار کے کو آرڈی نیٹر اور ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کے باعث کراچی پریس کلب پر آج متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔آفتاب احمد شہید کی نماز جنازہ آج شام 4:00بجے نمائش چورنگی پر ادا کی جائے گی ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کی شدید مذمت کی اور ان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب احمد شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نمائش چورگی پر آفتاب احمد شہید کی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ 

4/24/2024 12:46:45 AM