Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو اپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ترجمان ایم کیوایم


مہاجر قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو اپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 5/2/2016 1
مہاجر قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو اپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ترجمان ایم کیوایم
حقیقی کے سرغنہ کے بیان پر ایم کیوایم کے ترجمان کا تبصرہ
آج بھی لانڈھی، ملیراورلائنزایریامیں مہاجر نوجوانوں حتیٰ کہ ان کے بزرگ والدین تک کودہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
گھروں اور دفتروں پر روزانہ حملے کئے جارہے ہیں ،دہشت گردی کے ذریعے انہیں گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ترجمان
آج مہاجروں کے مفاد کی باتیں کرنے والوں کو اگرمہاجرقوم کا زرہ برابربھی احساس ہوتا تووہ اپنی ہی قوم کے نوجوانوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بناتے۔ ترجمان
قائدتحریک الطاف حسین اورمہاجرقوم لازم وملزوم ہیں ،جو قائدتحریک الطاف حسین کو نہیں مانتا مہاجر قوم اسے نہیں مانتی جوقائد تحریک الطاف حسین کا مخالف ہو وہ مہاجرقوم کا دوست نہیں ہوسکتا۔ ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 2، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے حقیقی کے سرغنہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں مہاجرقوم کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کواپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ 1992ء میں مہاجرقوم پر فوج کشی کروانے والوں اورمہاجرقوم کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والوں کوچاہیے کہ وہ اپنے جرائم پرقوم سے معافی مانگیں اورآج بھی شہرکے بعض علاقوں میں کی جانے والی اپنی دہشت گردی بندکریں۔ ترجمان نے کہاکہ ماضی کی طرح بلدیاتی انتخابات اور حالیہ ضمنی انتخابات میں لانڈھی، ملیر، لائنزایریا میں جس طرح سرکاری سرپرستی میں دہشت گردی کابازارگرم کیاگیااس کاسلسلہ تاحال جاری ہے اورآج بھی لانڈھی، ملیراورلائنزایریامیں مہاجر نوجوانوں حتیٰ کہ ان کے بزرگ والدین تک کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے ، گھروں اور دفتروں پرروزانہ حملے کئے جارہے ہیں اوراغوا، تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے انہیں ان کے گھرچھوڑنے پرمجبورکیاجارہاہے۔ترجمان نے کہاکہ آج مہاجروں کے مفاد کی باتیں کرنے والوں کو اگرمہاجرقوم کا زرہ برابربھی احساس ہوتا تووہ اپنی ہی قوم کے نوجوانوں، بزرگوں ، ماؤں بہنوں کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بناتے۔ترجمان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورمہاجرقوم لازم وملزوم ہیں اور جو قائدتحریک الطاف حسین کونہیں مانتامہاجرقوم اسے نہیں مانتی اورجوقائدتحریک الطاف حسین کامخالف ہووہ مہاجرقوم کادوست نہیں ہوسکتا۔

12/3/2016 3:41:22 AM