Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے ’’اظہاریکجہتی ‘‘ریلی کاانعقاد


ایم کیوایم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے ’’اظہاریکجہتی ‘‘ریلی کاانعقاد
 Posted on: 5/2/2016 1
ایم کیوایم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے ’’اظہاریکجہتی ‘‘ریلی کاانعقاد
رکن رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائم خانی کی قیادت میں نکلنے والی ریلی میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے کارکنان اورعوام کی بڑی تعدادمیں شرکت
ریلی ڈسٹرکٹ آفس شیخوپورہ سے نکالی گئی جومختلف علاقوں اورشاہراہوں اورچوراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیرہوئی
شیخوپورہ :۔۔۔2، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے پروقارریلی کاانعقادکیاگیاجس میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے کارکنان اورعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ریلی ڈسٹرکٹ آفس شیخوپورہ سے نکالی گئی جومختلف علاقوں اورشاہراہوں اورچوراہوں ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیرہوئی۔ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائم خانی کررہے تھے اس موقع پرپنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وسیم کھوکھر،سینٹرپنجاب کے صدرشاہین انورگیلانی واراکین مرزا عارف،محمدعلی ،خالدڈوگر،ضلعی صدرعمرورک واراکین کمیٹی بھی موجودتھے۔ریلی کے شرکاء موٹرسائیکلوں،کارروں،سوزکیوں،جیبوں اوردیگرگاڑیوں پرسوارتھے اورانہوں نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ اس موقع پرریلی کے شرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جاتے رہے۔شیخوپورہ کی عوام نے ایم کیوایم کی ریلی کاخیرمقدم کیااوروکٹری کانشانہ بناکرخوش امدیدکہا۔علاوہ ازیں پریس کلب پرریلی کے اختتام کے بعدایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائم خانی نے صحافیوں سے گفتگوکی اورانہیں ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنی سازشوں سے آگاہ کیا۔

4/19/2024 8:56:48 AM