Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

استحصالی عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ ایم کیوایم کو جبر و تشدد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے ،رابطہ کمیٹی


استحصالی عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ ایم کیوایم کو جبر و تشدد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/2/2016 1
استحصالی عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ ایم کیوایم کو جبر و تشدد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے ،رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے جو جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے سے آراستہ ہے
ارکان رابطہ کمیٹی گلفرازخان خٹک اوراسماعیل قریشی
کراچی:۔۔۔2، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک اور اسماعیل قریشی نے کہا ہے کہ استحصالی عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ ایم کیوایم کو جبر و تشدد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے ،ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے جو جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے سے آراستہ ہے ۔ان خیالات کاظہار انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تربیتی نشست میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ٹاؤن اور یوسی ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک اور اسماعیل قریشی نے کہا کہ جیسے جیسے ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے جتنا ظلم و جبر کیاجائے گا ویسے ویسے جناب الطاف حسین کا حقیقت پر مبنی آفاقی نظریہ ملک بھر سمیت دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلتا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک پرقابض 2فیصدمراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والی اسٹیبلشمنٹ نے اپناتمام زورلگاکردیکھ لیاتاہم وہ ایم کیوایم کوختم نہیں کرپائی بلکہ ایم کیوایم کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین ایک فکرواورنظریہ ہے جوایک رہبرکی حیثیت رکھتے ہیں اورجنہوں نے اس ملک کے متوسط طبقے کوسیاسی شعوردینے کے ساتھ ساتھ ملک وملت کی ترقی کی طرف گامزن کیاہے۔گلفرازخان اوراسماعیل قریشی نے کہاکہ ملک ،سندھ بالخصوص کراچی کے عوام قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورعوام نے ہرانتخاب میں ثابت کیاہے کہ کوئی بھی ظلم وجبراورمنفی ہتھکنڈہ الطاف حسین سے جدانہیں کرسکتا۔

4/19/2024 6:23:10 AM