Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے عبد الستار ایدھی کی عیادت کی


رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے عبد الستار ایدھی کی عیادت کی
 Posted on: 5/2/2016 1
رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے عبد الستار ایدھی کی عیادت کی 
سید امین الحق نے جناب الطاف حسین کی جانب سے عبد الستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اورالطاف حسین کاسلام پہنچایا
عبد الستار ایدھی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ان کی سماجی و فلاحی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ، نامزد میئر وسیم اخترنے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا 
عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ایم کیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور وسیم اختر کو میئر کراچی کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی 
کراچی کے عوام کا مینڈیٹ تسلیم کیاجائے اور مقامی حکومتوں کو مکمل اختیارات اور وسائل دیئے جائیں ، فیصل ایدھی 
کراچی ۔۔۔2، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے معروف ملکی و بین الاقوامی سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی ان کی رہائشگا پر جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی بھی موجود تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے عبد الستار ایدھی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ عبد الستار ایدھی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ان کی سماجی و فلاحی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عبد الستار ایدھی کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔اس موقع پر عبد الستار ایدھی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور وسیم اختر کو کراچی کا میئر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کیا ۔ فیصل ایدھی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کا مینڈیٹ تسلیم کیاجائے اور مقامی حکومتوں کو مکمل اختیارات اور وسائل دیئے جائیں تاکہ کراچی کے عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔ 


5/8/2024 4:35:43 PM