Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام ’’ اینٹ ورپن ‘‘ میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے کارکنوں کا اجلاس


ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام ’’ اینٹ ورپن ‘‘ میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے کارکنوں کا اجلاس
 Posted on: 5/1/2016 1
ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام ’’ اینٹ ورپن ‘‘ میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے کارکنوں کا اجلاس 
اجلاس میں شرکانے پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی شدیدمذمت کی گئی
جوعناصرریاستی طاقت استعمال کرکے ایم کیوایم کوختم کرنے اوراسے کمزورکرنے کی کوششیں کررہے ہیں کارکنان وعوام کو قائدتحریک الطاف حسین سے دورکرنے کی کوششیں کررہی ہیں وہ انشاء اللہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گی 
اجلاس میں ایم کیوایم کے چیئرمین عظیم احمدطارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی
کتناہی زہریلاپروپیگنڈہ یامیڈیاٹرائل کیوں نہ کرلیاجائے، کتنا ہی ظلم کیوں نہ کرلیاجائے ،ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکے گا۔فریداحمد
کارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں حقوق کے حصول کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔فریداحمد
برسلز ۔۔۔ یکم مئی 2016ء
ایم کیوایم بیلجیئم کے زیراہتمام ’’ اینٹ ورپن ‘‘ میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے کارکنوں کاایک اجلاس ہواجس میں مقامی شہرکے کارکنوں اورذمہ داروں نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت ایم کیوایم بیلجیئم کے آرگنائزرفریداحمدنے کی۔اجلاس میں شرکانے پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی شدیدمذمت کی گئی اور متفقہ طورپرکہاگیاکہ ایم کیوایم مظلوم مہاجروں اورتمام مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی واحدنمائندہ جماعت ہے اوراس تحریک کوختم کرنے کیلئے ماضی میں استحصالی قوتوں نے گھناؤنی سازشیں کیں اورظلم وستم کے پہاڑے توڑے لیکن اللہ تعالیٰ کی تائیدوحمایت ، شہیدوں کی قربانیوں اورکارکنان وعوام کی ثابت قدمی کی بدولت تمام سازشیں ناکامی سے دوچارہوئیں اورآج بھی جوعناصرریاستی طاقت استعمال کرکے ایم کیوایم کوختم کرنے اوراسے کمزورکرنے کی کوششیں کررہی ہیں اورکارکنان وعوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورکرنے کی کوششیں کررہی ہیں وہ انشاء اللہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گی ۔ ایم کیوایم بیلجیئم کے آرگنائزرفریداحمدنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چاہے کیسی ہی سازش کیوں نہ کرلی جائے ، کتناہی زہریلاپروپیگنڈہ یامیڈیاٹرائل کیوں نہ کرلیاجائے، کتنی ہی گرفتاریاں اورظلم کیوں نہ کرلیاجائے ،ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکے گااورکارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدرہیں گے اوراپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے چیئرمین عظیم احمدطارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی۔ساتھ ساتھ قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اورتحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی ناکامی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

4/16/2024 3:31:03 AM