Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورکونسلروں کے گھروں پر حملوں اورانکے اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنانے اوردھمکیاں دیناقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی


لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورکونسلروں کے گھروں پر حملوں اورانکے اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنانے اوردھمکیاں دیناقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/1/2016 1
لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورکونسلروں کے گھروں پر حملوں اورانکے اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنانے اوردھمکیاں دیناقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
حقیقی دہشت گردلانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرحملے کررہے ہیں ،
کارکنوں کے اہل خانہ کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ تحریری طورپرلکھ کردیدیں کہ اب ان کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، جولکھ کرنہیں دے گااس کوسنگین نتائج بھگتنے ہوں گے 
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اورمقامی منتخب نمائندے پولیس اوررینجرزکومسلسل اس صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں
لیکن حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے
حقیقی دہشت گردوں کی غنڈہ گردی کی وجہ سے علاقے کے عوام میں اشتعال پھیل رہاہے ۔رابطہ کمیٹی 
لانڈھی میں مارپیٹ اور غنڈہ گردی کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کی جائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ یکم مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورکونسلروں کے گھروں پر حملوں اوران کے اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنانے اوردھمکیاں دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں نے اپنی روایت کے تحت ایک بارپھرغنڈہ گردی کابازارگرم کرناشروع کردیاہے ، حقیقی دہشت گردمسلح ہوکرلانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ راہ چلتے مارپیٹ کررہے ہیں،کارکنوں کے گھروں پرحملے کررہے ہیں ،کارکنوں کے اہل خانہ کودھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ تحریری طورپرلکھ کردیدیں کہ اب ان کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، جولکھ کرنہیں دے گااس کوسنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اورمقامی منتخب نمائندے پولیس اوررینجرزکومسلسل اس صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں لیکن چونکہ حقیقی دہشت گردوں کوسرکاری ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے اسی لئے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گردوں کی غنڈہ گردی کی وجہ سے علاقے کے عوام میں اشتعال پھیل رہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی اس غنڈہ گردی کافوری نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کی جائے ۔

 


4/26/2024 2:42:50 PM