Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کیبنٹ ڈویژن کے سابق ڈائریکٹر میر جاوید اقبال ،ریٹائرڈ سینئر سول واسٹنٹ سیشن جج عظمت اللہ ،چالیس سے زیادہ کتابوں کے مصنف پروفیسر مظفر حسین ملاٹھوی ،نامور شاعر ڈاکٹر جاوید منظراوراردو یونیورسٹی کے سینئر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک نے بھی ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا


کیبنٹ ڈویژن کے سابق ڈائریکٹر میر جاوید اقبال ،ریٹائرڈ سینئر سول واسٹنٹ سیشن جج عظمت اللہ ،چالیس سے زیادہ کتابوں کے مصنف پروفیسر مظفر حسین ملاٹھوی ،نامور شاعر ڈاکٹر جاوید منظراوراردو یونیورسٹی کے سینئر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک نے بھی ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا
 Posted on: 5/1/2016 1
کیبنٹ ڈویژن کے سابق ڈائریکٹر میر جاوید اقبال ،ریٹائرڈ سینئر سول واسٹنٹ سیشن جج عظمت اللہ ،چالیس سے زیادہ کتابوں کے مصنف پروفیسر مظفر حسین ملاٹھوی ،نامور شاعر ڈاکٹر جاوید منظراوراردو یونیورسٹی کے سینئر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک نے بھی ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا
ایسے وقت میں جب عوام کو ایم کیوایم سے متنفر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ،صاحب علم ، صاحب دانش ، قلم کار ، وکلاء ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نادیدہ قوتوں کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے گھناؤنے الزامات کے باوجود ماضی قریب میں ہونے والے انتخابات میں عوام نے ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
مہاجر آج جو کچھ بھی مقام حاصل کر پائے ہیں وہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا ہی ثمر ہے۔ 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ یکم؍ مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ میں ملک کی مشہو رو معروف اور نامور شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کیبنٹ ڈویژن کے سابق ڈائریکٹر میر جاوید اقبال ،ریٹائرڈ سینئر سول اور اسٹنٹ سیشن جج عظمت اللہ ،چالیس سے زیادہ کتابوں کے مصنف پروفیسر مظفر حسین ملاٹھوی ،نامور شاعر ڈاکٹر جاوید منظراوراردو یونیورسٹی کے سینئر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک نے بھی متحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلان انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد مقبول صدیقی ، محفوظ یار خان ، عبد القادر خانزادہ کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کئی سالوں سے ریاستی جبر کا سامنا کررہی ہے اور میڈیا پرمختلف ذرائع اور ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کی کردار کشی کی جارہی ہے ، اسے ملک دشمن اور جرائم پیشہ لوگوں کی تنظیم بنا کر پیش کیاجارہاہے ، یہ پہلی دفعہ نہیں ہورہا ہے ایم کیوایم کے قیام کے بعد ایسا کئی بار ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ متحدہ قومی موومنٹ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ اعزازحاصل ہوا ہے کہ ہمارا ووٹر پاکستان کا سب سے باشعور اور سب سے محب وطن ووٹر ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کو ایم کیوایم سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریاستی جبر ،لالچ اور خوف کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کو ایم کیوایم چھوڑ کر کہیں اور جانے کی ترغیبات دی جارہی ہیں ایسے موقع پر صاحب علم ، صاحب دانش ، قلم کار ، وکلاء جو اپنا مخصوص مقام رکھتے ہیں وہ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر مشکل وقت میں اپنے ضمیر کی عدالت میں اور سوچ سمجھ کرجو افرادایم کیو ایم میں آرہے ہیں وہ ہر طرح کی عزت کے حقدارہیں اور میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ نادیدہ قوتوں کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے گھناؤنے الزامات کے باوجود ماضی قریب میں ہونے والے انتخابات میں عوام نے ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حُسین بھائی کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کروایا۔ متحدہ قومی موومنٹ کو توڑنے ، ختم کرنے اور اس کا چہرہ خراب کرنے کی سازشیں اور ناکام کوشش ہورہی ہے ، پوری قوم کو کرمنلائز اور ڈی مور لائز کرنے کی کوشش ہورہی ہے ، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے اور ہمارا ردعمل ایسے آرہا ہے کہ آج اہل دانش ، اہل علم پروفیسر ، ڈاکٹرز ، انجینئر ، وکلاء چند مہینے میں از خود اپنی قوم کے ساتھ ہونے والے ناروا سلو ک کو دیکھ کر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور وہ باقی لوگوں کیلئے دعوت فکر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے یہی ہوتا رہا ہے کہ کچھ لوگ ایم کیوایم کو ڈھانے اور گرانے آتے ہیں لیکن ایم کیوایم مزید طاقتور ہوتی جاتی ہے ۔ انشاء اللہ یہ جبر کا موسم ختم ہوگا تو قوم ایسی بہاردیکھے گی جو طویل عرصے ہمیں شاداب کرتی رہے گی ۔ ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے افراد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے مظلوموں کے حقوق کی تحریک کو جاری رکھنے کیلئے جس قدر قربانیاں دی ہیں وہ بے مثال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے نظریہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ نظام اور استحصالی قوت کے مخالف جو تحریک جاری رکھی ہے ہم آج اس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں اور ہر لحاظ سے ہماراا تعاون ایم کیوایم کو حاصل رہے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی میں مہاجروں کے ساتھ جو رویہ رکھاگیا ، جس طرح مہاجروں کو دیوار سے لگایاگیا اس ظلم و جبر پر ہم اپنے جیسے اور ساتھیوں کو جو خاموشی سے اس تحریک کا ساتھ رہے ہیں اور پیچھے سے اس کی مدد کررہے ہیں ان سے کہیں گے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ چھپ کر پیچھے رہ کر کام کرنے کے بجائے سامنے آئیں اورجناب الطاف حسین کا ساتھ دیں ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والی نامور شخصیات کا تفصیلی تعارف کرایا اور انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ 

4/19/2024 2:17:27 AM