Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمیرفروشوں کی پارٹی جوائن کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کودی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت


ضمیرفروشوں کی پارٹی جوائن کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کودی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
 Posted on: 5/1/2016 1
ضمیرفروشوں کی پارٹی جوائن کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کودی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
ضمیرفروشوں کی پارٹی جوائن کرانے کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں، ندیم نصرت
ایم کیوایم شاہ فیصل کے دو عہدیداروں کے بھائیوں کو گرفتارکرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث انہیں مجبوراً ضمیرفروشوں کی جماعت کو جوائن کرنا پڑا، ندیم نصرت
شہرکے بلڈرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ضمیرفروشوں کو فنڈز دیئے جائیں اور ان کے ساتھ بھرپورمالی تعاون کریں، ندیم نصرت
ضمیرفروشوں کی جماعت میں شمولیت کیلئے سرکاری ملازمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کو دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت
لندن۔۔۔ یکم ، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ضمیرفروشوں کی پارٹی جوائن کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کودی جانے والی دھمکیوں اور ان پر دباؤ کے ہتھکنڈوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ بعض طاقتور عناصر کی جانب سے اہم اداروں کے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ ضمیرفروشوں کی پارٹی کوجوائن کرلیں ، اس مقصد کیلئے سرکاری اداروں کو سرکاری افسران اور ملازمین کی فہرست فراہم کرکے ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں اور دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ اگر وہ ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے تو ان کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست عوام پر مصنوعی قیادت مسلط کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ ایک جانب سرکاری ملازمین کو گرفتارکرکے ان کی گرفتاری کی خبریں جاری کی جارہی ہیں اوردوسری جانب ان پر دباؤ ڈال کرضمیرفروشوں کی پارٹی میں شامل کرایاجارہا ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کا مقصد کراچی میں امن وامان کا قیام نہیں بلکہ جبروتشدد کے ہتھکنڈے استعمال کرکے ضمیرفروش عناصر کو سیاسی حیثیت دلانا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن کے دو عہدیداروں کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارکرانکے بھائیوں کو گرفتارکرلیا ۔گرفتارشدگان کے اہل خانہ کو پیغام دیا گیا کہ اگرایم کیوایم کے مذکورہ ذمہ داران نے ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت اختیارنہ کی تو پھر وہ زندگی بھر اپنے بھائیوں کی شکل دیکھنے کو ترس جائیں گے جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً ضمیرفروش عناصر کی پارٹی میں شمولیت اختیارکرنی پڑی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایک طرف دھونس ، دھمکیوں اوردباؤ ڈال کر سرکاری ملازمین کو ضمیرفروشوں کی جماعت میں شمولیت اختیارکرنے پر مجبورکیاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف شہرکے بلڈرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ضمیرفروشوں کو فنڈز دیئے جائیں اور ان کے ساتھ بھرپورمالی تعاون کریں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوری جماعت ہے جسے عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے ، سندھ کے شہری علاقے بالخصوص کراچی کے عوام ہرانتخابات میں ووٹ دیکر ایم کیوایم کو اپنی نمائندگی کا حق دیتے چلے آرہے ہیں اور ایم کیوایم جیسی عوامی جماعت کو ریاستی ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا ، اس قسم کے ہتھکنڈوں سے حق پرست عوام کے دلوں سے ایم کیوایم کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ایم کیوایم کوختم کیاجاسکتا ہے ۔ ندیم نصرت نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیاکہ ضمیرفروشوں کی جماعت میں شمولیت کیلئے سرکاری ملازمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کو دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

4/25/2024 4:07:33 PM