Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے وفد کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ملاقات


جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے وفد کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ملاقات
 Posted on: 4/29/2016
جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے وفد کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ملاقات
جسقم کے وفدنے امین الحق،عارف خان اورارشدحسن کو3مئی کوعمرکوٹ میں عبد الواحید آریسر کی برسی میں شرکت کی دعوت دی
ایم کیوایم کودیوارسے لگانے اوراس کے خلاف گھناؤنی سازشوں کوفی الفوربندکرنے پرزوردیا،جسقم وفد
جسقم اور ایم کیوایم کاگہراتعلق رہاہے اوردونوں سندھ کے حقوق کے حصول کے لئے عمل جدوجہدکرتے رہیں ہیںیہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق ،عارف خان ، ارشدحسن اور اسلم آفریدی کی عبدالواحیدآریسرکی برسی میں شرکت کی یقین دہانی 
رابطہ کمیٹی کی جسقم کے وفدکے ہمراہ عبدالواحیدآریسرکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی 
کراچی ۔۔۔29، اپریل 2016ء 
جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ ) کے مرکزی سیکریٹری بھلم اور کراچی ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر محمد جمن حمایتی کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعہ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، عارف خان ایڈووکیٹ، ارشد حسن اور اسلم آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں3مئی کوعمرکوٹ میں عبد الواحید آریسر کی برسی میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج یوسف منیر شیخ بھی موجود تھے ۔ وفد صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے ایم کیوایم کودیوارسے لگانے اوراس کے خلاف گھناؤنی سازشوں کوفی الفوربندکرنے پرزوردیااورکہاکہ ایم کیوایم عوامی مینڈنٹ رکھنے والی جماعت ہے جسے سازشوں اورریاستی طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق، عارف خان ایڈووکیٹ،ارشدحسن اور اسلم آفریدی نے جئے سندھ قومی محاذ(آریسرگروپ)کے وفدکاقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خیرمقدم کیااورانہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ماضی میں جسقم اور ایم کیوایم کاگہراتعلق رہاہے اوردونوں سندھ کے حقوق کے حصول کے لئے عمل جدوجہدکرتے آئیں ہیں اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کی جانب سے عبدالواحیدآریسرکی برسی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اوران کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

4/24/2024 11:42:57 PM