Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کے ساتھ کھلی دہشت گردی کرنے والے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں، محمد حسین


ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کے ساتھ کھلی دہشت گردی کرنے والے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں، محمد حسین
 Posted on: 4/29/2016
ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کے ساتھ کھلی دہشت گردی کرنے والے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں، محمد حسین 
ایم کیوایم کے لوگوں کو مجرم بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، ہمیں الزامات کی بنیاد پر مجرم نہیں ٹھہرایاجاسکتا ، محمد حسین 
حقیقی دہشت گرد کے ناکام ہونے پر ضمیر فروشوں کے گرو پ کو کراچی کے عوام پرمسلط کردیا گیا ہے، محمد حسین 
لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل اور لائینز ایریا کے عوام و کارکنان کو حقیقی دہشت گردوں کے ظلم و جبر اور تشد دسے نجات دلائی جائے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن آفس میں منعقد کی گئی پُرہجوم پریس کانفرنس سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ خطاب 
کراچی ۔۔۔29، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ لائینز ایریا ، لانڈھی ، کورنگی ، ملیر اور شاہ فیصل میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا بازار گرم کررکھا ہے ، ان علاقوں میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروالوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر خوفزدہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کے ساتھ کھلی دہشت گردی کرنے والے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدرد جو اپنے روز مرہ کے معمولات میں مصروف رہتے ہیں انہیں گھروں اوردفتروں سے بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے ، ان پر جھوٹے مقدمات بناکر نوے نوے روز کے ریمانڈ لئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن آفس میں منعقد کی گئی پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد کمال ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی ساجد احمد، اقبال محمد علی ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی خالد افتخار ، ندیم رازی ، نشاط ضیاء اور وقار شاہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے لوگوں کو خودساختہ طور پر مجرم ٹھہرانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، ہمیں الزامات کی بنیاد پر مجرم نہیں ٹھہرایاجاسکتا ، ہم اپنے اوپر عائد الزامات کا عدالت میں جاکر سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ محمد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، لاینز ایریا اورشاہ فیصل کے عوام نے ہر عام اور بلدیاتی انتخابات میں حقیقی دہشت گردوں کو بری طرح سے مسترد کیا اورایم کیوایم کا ساتھ دینے کی پاداش میں ان علاقوں کے کارکنان و عوام پرحقیقی دہشت گردوں نے ظلم و ستم باپر کیا ہوا ہے جسے کوایاجائے اور جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا اکنامی حب ہے اور یہیں سے پاکستان کا خزانہ بھرا جاتا ہے اگر اسی طرح حقیقی دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیکر کراچی کو نقصان پہچانے کا عمل جاری رکھا گیا تو یہ عمل کراچی اور پاکستان کا بزنس اور اکنامی تباہ کردے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے خود آپریشن کا مطالبہ کیا ، کراچی آپریشن تو شروع کردیا گیا جس کے چار نکات تھے جن میں ایک نکتہ یہ تھا کہ یہ آپریشن جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف ہوگا لیکن ماضی کی طرح اس آپریشن کا رُخ بھی ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی دہشت گردوں کی مذکورہ علاقوں میں کھلی دہشت گردی کسی کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہے ، جب حقیقی دہشت گرد ناکام ہوگئے تو ایک اور ضمیر فروشوں کے گرو پ کو کراچی کے عوام پرمسلط کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی دہشت گردوں کی تمام تر کھلی دہشت گردی ، ظلم و جبر کے باوجود لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل ، ملیر اور شاہ فیصل کے عوام قائدت تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے لیکن حقیقی دہشت گردوں کے ظلم و جبر اور تشدد کے خلاف عوام و کارکنان پولیس اسٹیشن جاکر رپورٹ تک درج نہیں کراسکتے ہیں جس کا انہیں اختیار دیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے مخصوص نشستوں کے امیدواران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن لائینز ایریا میں حقیقی دہشت گردوں نے ٹاؤن آفس پر حملہ کیا ، دھمکیاں ، لانڈھی ملیر میں حقیقی دہشت گردوں نے ضمیر فروشوں کے جلسے کے پوسٹر لگائے، حقیقی اور ضمیر فروشوں کی فلم کا ڈائریکٹر ایک ہی ہے سینیما الگ الگ ہیں ۔ انہوں نے تمام حکومتی اداروں سمیت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈرکراچی سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ لائینز ایریا ، لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل میں سرکاری سرپرستی میں حقیقی کو سرگرم کیاجارہاہے ، کوئی بھی شخص جج بن کر ہمیں قصور نہ کہلوائے ۔جو الزامات ہم پر لگے ہیں ہم عدلیہ میں جاکر ان کا سامنا کریں گے ۔ محمد حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف قائم علی شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل ، لائینز ایریا اورملیر میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے برپا کئے جانے والے ظلم و ستم کو رکوایاجائے ، جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے اور ان کی سرکاری سرپرستی کا غیر قانونی اورغیر آئینی عمل بند کرایاجائے ۔ 

4/23/2024 1:05:06 PM