Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت نے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، الطاف حسین


سندھ حکومت نے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/29/2013
سندھ حکومت نے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، الطاف حسین
پی پی پی حکومت کے احکامات پر ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا جارہا ہے
اگر ایم کیوایم کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو نتائج کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی حکومت پر عائد ہوگی
ماضی کی طرح آئندہ بھی ایم کیوایم کو ظلم کا نشانہ بنانے والے حکمران بھی نشان عبرت بن جائیں گے
ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم پر ہم احتجاج کا آئینی و قانونی حق رکھتے ہیں
ایم کیوایم کے گرفتار شدگان کی قانونی معاونت کیلئے علی الصبح ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان کو طلب کیا جائے
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت
لندن ۔۔۔28، اگست 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اورپی پی پی حکومت کے احکامات پر ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ،عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارکرانہیں گرفتارکیاجارہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے ایم کیوایم کے خلاف ظلم وستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو نتائج کی ذمہ داری پیپلزپارٹی کی حکومت پر عائد ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ 
جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بھتہ خوروں ، جرائم پیشہ دہشت گردوں ، قاتلوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے مطالبہ کیا تھا کہ کراچی میں فوج کو بلاکر آپریشن کیاجائے اور سفاری پارک سے گرفتار کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کے قاتل دہشت گردوں کی رہائی پر تعجب کااظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ سے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا مگر میرے اس مطالبے پر سندھ حکومت شدید بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار ہوگئی ہے اور اس نے پولیس کے ذریعہ کراچی میں ایم کیوایم اور اے این پی کے کارکنوں کو بلاکسی جواز اور مقدمے کے گرفتارکرنا شروع کردیا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کے مظالم کا ڈٹ کرسامنا کرچکے ہیں اور میں اپنے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ اس حکومت کے مظالم کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں۔انشاء اللہ جلد ہی پی پی پی حکومت کا شیرازہ بکھر جائے گا اور اس ظلم میں شریک حکومتی اراکین کو اپنے ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ظلم وجبر کے یہ ہتھکنڈے ہمارے لئے نئے نہیں ہیں، ہم 35 سال سے اس قسم کے ہتھکنڈوں کاسامنا کرتے چلے آرہے ہیں لیکن تمام تر ظلم وستم کے باوجود ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکا۔ ایم کیوایم کو ماضی میں جس نے بھی ختم کرنے کی کوشش کی وہ نشان عبرت بن گیا اور آئندہ بھی ایم کیوایم کو ظلم کا نشانہ بنانے والے حکمران نشان عبرت بن جائیں گے ۔ 
انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پی پی پی حکومت نے ظلم وستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو نتائج کی تمام تر ذمہ داری پی پی پی حکومت پر عائد ہوگی ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء یادرکھیں کہ اگرانہوں نے ظلم بند نہ کیا توانشاء اللہ وہ قدرت کے مکافات عمل کا شکار ہونگے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم پر ہم احتجاج کا آئینی وقانونی حق رکھتے ہیں اورایم کیوایم کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی جلدہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان سے کہا کہ وہ تمام تر مظالم کے باوجود ہمت وحوصلے سے کام کریں ، ماضی کی طرح ریاستی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، ہم ان غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کو ماضی میں بارہا بھگت چکے ہیں ، ہم نہ تو اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی بھاگنے والے ہیں۔ ان مظالم سے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید بلند ہونگے۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے تاکہ ہم ان ظالم حکمرانوں کاماضی کی طرح مقابلہ کرسکیں۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کیلئے فوری طور پر ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان کو طلب کریں۔

5/18/2024 2:41:41 PM