Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی چیف راحیل شریف ایم کیو ایم کے جبری لاپتہ کئے گئے کارکنان کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ بابر خان غوری


آرمی چیف راحیل شریف ایم کیو ایم کے جبری لاپتہ کئے گئے کارکنان کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ بابر خان غوری
 Posted on: 4/29/2016
آرمی چیف راحیل شریف ایم کیو ایم کے جبری لاپتہ کئے گئے کارکنان کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ بابر خان غوری
جس پاکستان کی بنیاد قائد اعظم نے رکھی تھی الطاف حسین کی جدوجہد جناح کے اس حقیقی پاکستان کیلئے ہی ہے۔ جنید فہمی
ایم کیو ایم اپنے قیام کے پہلے دن سے ارباب اختیار کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ عبدالمعید صدیقی
واشنگٹن:۔۔۔29؍ اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹ لوئس چیپٹر کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینٹ لوئس و قریبی شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان، ہمدردوں سمیت خواتین،بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے ایم کیوایم ایگزیکٹوکونسل کے رکن وحق پرست سینیٹربابرخان غوری،ایم کیوایم امریکہ کے سابق سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اورسابق رکن سندھ اسمبلی عبد المعید صدیقی نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں بابر خان غوری نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال،پانامہ لیکس اور سندھ کے شہری علاقوں میں جاری آپریشن اورمہاجر عوام کو بالعموم جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور اسکی قیادت کو بالخصوص نشانہ بنانے اور ایک مخصوص پالیسی کے تحت مہاجر کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں، تشدد اور جبری لاپتہ کئے جانے کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے نفاذ کے ذمہ دار اداروں کے بعض متعصب اہلکاروں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جارہی ہیں اورمقتدر اور بااختیارقوتیں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے سے اجتناب برت رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر کارکنان اور بے گناہ افراد کی ماورائے عدالت ہلاکت اور 167 مہاجر کارکنوں کو جبری طور پر لا پتہ کیا جا چکا ہے جو کہ ایک سنگین انسانی المیہ ہے جس کے باعث لاپتہ کئے گئے کارکنان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے حوالے سے شدید ذہنی کرب اوراذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بالفرض کوئی گناہ گار بھی ہے توقانون کے مطابق اسکی گرفتاری کو ظاہر کرنا اور عدالت میں پیش کیا جاناقانونی اور آئینی ذمہ داری ہے اسی طرح اہل خانہ سے ملاقات اور قانونی امداد کیلئے وکلاء تک رسائی انکا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے عناد میں ہر مہاجر کارکن کو دہشت گرد اور جرائم پیشہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے ان پر ظلم وتشدد سے انکی وفاداریوں کو تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتے یا تو انہیں ماورائے عدالت قتل کردیا جاتا ہے یا جھوٹے سنگین مقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے ظالم قوتوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم و ستم آپ نے دہائیوں سے روا رکھا گیا ہے اسکے ذریعے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ یہ عمل پاکستان کی بنیادوں کوکھوکلا اور کمزور کرنے کا باعث بن رہاہے ۔بابرخان غوری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کے وہ ایم کیو ایم 167 کارکنان کی جبری گمشدگی کانوٹس لیں اوران کی بازیابی کے حوالے سے اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کریں۔ سابق سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ جنید فہمی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیا رکھی تھی وہ کسی ایک زبان، مذہب یا مسلک کیلئے نہیں تھا بلکہ بحیثیت مجموعی تمام مظلوم طبقات کیلئے تھا جسے ابن الوقتوں نے 68سال گزرنے کے باوجود بھی تکمیل تک نہ پہنچنے دیا۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد جناح کے حقیقی پاکستان کے قیام کیلئے ہی ہے۔ ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالمعید صدیقی نے کہا کہ جس دن ایم کیو ایم وجود میں آئی اس دن سے پاکستان کے ارباب اختیار و اقتدار کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے اور تب ہی سے وہ ایم کیو ایم کو کمزوروختم کرنے کی فکر اور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ جو اختیارات کو عوام تک براہ راست منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں۔

4/26/2024 11:14:20 AM