Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کی قلعی کھولنے کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرِعام‘ کے میزبان اقرارالحسن اور سرعام کی ٹیم کے اراکین کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کی قلعی کھولنے کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرِعام‘ کے میزبان اقرارالحسن اور سرعام کی ٹیم کے اراکین کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 4/29/2016
سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کی قلعی کھولنے کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرِعام‘ کے میزبان اقرارالحسن اور سرعام کی
ٹیم کے اراکین کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
سرعام کی ٹیم نے سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کا بھانڈا پھوڑ کر احسن اقدام لہا ہے جس پر اقرار الحسن اور سرعام ٹیم کے تمام اراکین خراج تحسین کے مستحق ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سر عام کی ٹیم کے اراکین کے ساتھ جس طرح مجرمانہ رویہ اپنایا گیا ہے وہ معاشرے کی برائیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے والوں کی  حوصلہ شکنی کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مجرمانہ غفلت اور کوتاہی میں ملوث سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میں لاکر سندھ اسمبلی اور اس کے تمام اراکین کے تٖحفظ کو یقینی بنایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔ 29؍ اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کی قلعی کھولنے کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرِعام‘ کے میزبان اقرارالحسن اور سرعام کی ٹیم کے اراکین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سرعام کی ٹیم نے سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کا بھانڈا پھوڑ کر احسن اقدام کیا ہے جس پر اقرار الحسن اور سرعام ٹیم کے تمام اراکین خراج تحسین کے مسحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ناقص سیکورٹی اور سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت کی نشاندہی کرنے پر اقرار الحسن اور سر عام کی ٹیم کو حکومت سندھ کی جانب سے سراہا جاتا لیکن اس کے برعکس اقرار الحسن اور سر عام کی ٹیم کے اراکین کے ساتھ جس طرح مجرمانہ رویہ اپنایا گیا ہے وہ معاشرے کی برائیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اقرار الحسن اور سر عام کی ٹیم کے تمام اراکین کو فی الفور رہا کیاجائے اور مجرمانہ غفلت اور کوتاہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر سندھ اسمبلی اور اس کے تمام اراکین کے تٖحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔ 

4/24/2024 2:17:12 AM