Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میر پور خاص زون کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب کونسلر فاروق درانی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، کنوینر ندیم نصرت


ایم کیوایم میر پور خاص زون کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب کونسلر فاروق درانی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، کنوینر ندیم نصرت
 Posted on: 4/29/2016
ایم کیوایم میر پور خاص زون کی زونل کمیٹی کے رکن اور نومنتخب کونسلر فاروق درانی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، کنوینر ندیم نصرت
فاروق درانی کو 22 اپریل کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر سے حراست میں لیا تھا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک انکی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے
ایم کیوایم کے سو سے زائد کارکنان ہیں گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں اور تاحال غیرقانونی حراست میں ہیں
گرفتار شدگان کو عدالتوں میں پیش نہ کرکے آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے
فاروق درانی کو فی الفور رہا کیا جائے، اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو انہیں غیرقانونی حراست میں رکھنے کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ندیم نصرت
لندن۔۔۔ 29؍ اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم میر پور خاص زون کی زونل کمیٹی کے رکن اورنومنتخب کونسلر فاروق جمیل درانی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فاروق درانی کا شمار میرپورخاص میں ایم کیوایم کے سینئر کارکنوں میں ہوتاہے،وہ نہ صرف میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن ہیں بلکہ نومنتخب کونسلربھی ہیں،ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے، فاروق درانی کو22 اپریل کوپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میرپورخاص میں ان کے گھرسے حراست میں لیا تھا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک نہ تو ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا جارہا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ ندیم نصرت نے کہا کہ اسی طرح سے ایم کیوایم کے سوسے زائدکارکنان ہیں جوگرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں اورتاحال غیرقانونی حراست میں ہیں۔ اس طرح آئین ،قانون اورانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فاروق درانی کوفی الفور رہا کیا جائے ،اگران کے خلاف کوئی الزام ہے توانہیں غیرقانونی حراست میں رکھنے کے بجائے عدالت میں پیش کیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ 

4/26/2024 9:59:02 PM